معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

مباحث (45)

  وقت اشاعت: 07 اپریل 2018

سویڈن میں دو دہائیوں سے زائد اپنے قیام کے دوران لکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور رضاکارانہ طور پر یہاں مقیم اپنی کمیونیٹی کی نمائدگی کرنے کے علاوہ دنیا بھر میں مقیم قارئین سے اپنی تحریروں سے رابطہ قائم ہے۔ اس طویل سفر میں قارئین کا اعتماد میرے لئے باعث اطیمنان ہے۔ میرا ہفتہ وار کالم ’ ’افکارِ تازہ ‘‘کے عنوان سے برطانیہ، پاکستان، بھارت ، جموں کشمیر اور دنیا کے مختلف ممالک سے شائع ہونے والے اردو اخبارات و رسائل میں شائع ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 01 اپریل 2018

تمام تر عقیدت اور اعتقادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف عقلی اور علمی انداز میں اس دعویٰ کو حقائق اور سچائی کی کسوٹی پر پرکھیں کہ ’’یہ لوگ قرآن کی صداقت سے اِس وقت انکار کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں، یہ کرتے رہیں۔ ہم ایسے حالات پیدا کرتے جائیں گے کہ اِن لوگوں میں بلکہ اقوام عالم میں ہمارے قانون کی صداقت کی محسوس نشانیاں نظر آجائیں گی حتّیٰ کہ یہ حقیقت ان کے سامنے نکھر کر آجائے گی کہ قرآن نے جو کچھ ان سے کہا تھا وہ حق پر مبنی تھا اور ٹھیک اسی طرح واقع ہو کر رہے گا‘‘۔ یہ دعوی اولین مخاطب یعنی اہل عرب تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ دنیا بھر تمام انسانوں کے لیے اور ہر دور کے لیے تھا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 مارچ 2018

اسکینڈے نیویا شمالی یورپ کا حسین ترین خطہ ہے جو سویڈن، ڈنمارک اور ناروے پر مشتمل ہے۔ ان تینوں ممالک میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے دنیا کا بہترین نظام رائج ہے۔ یہاں کے شہریوں کو سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور دوسری ضروریات زندگی کے حوالے سے جو سہولتیں میسر ہیں اس پر دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے لوگ رشک کرتے ہیں۔ لیکن اس خطہ کی تاریخ کا ایک دور وہ بھی تھا جب یہاں بحری قزاقوں کی حکمرانی تھی جنہیں دنیا وائی کنگز کے نام سے جانتی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 09 مارچ 2018

خوشید حسن خورشید آزاد ریاست جموں کشمیر کے پہلے منتخب صدر تھے اور سردار مسعود احمد خان موجودہ صدر ہیں۔ کے ایچ خورشید کی تیسویں برسی 11 مارچ کو منائی جارہی ہے ۔ قائد اعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری کی حیثیت سے انہوں نے تحریک پاکستان کے فیصلہ کن دور میں شب و روز کام کیا۔ 1944سے 1947 تک خلوت اور جلوت میں وہ قائد اعظم کے ساتھ رہے ۔ قیام پاکستان کے بعد18 اگست 1947 کو پہلی عید الفطر کی نماز میں وہ قائداعظم کے بالکل پچھلی صف میں سردار عبدالرب نشتر اور علامہ غلام احمد پرویز کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ تحریک آزادی کشمیر کے بھی چشم دید گواہ تھے اور اُن حقائق کوبڑی اچھی طرح جانتے تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 02 مارچ 2018

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور اولف پالمے سویڈن کے وزیراعظم رہے ہیں۔ دونوں نہ صرف ہم عصر تھے بلکہ دو نوں میں بہت سی مشترکہ اقدار اور اتفاقات بھی موجود تھے۔ وہ نظریاتی اور سیاسی اعتبار سے ایک جیسے خیالات کے حامل تھے۔ مشرق و مغرب میں رہنے کے باوجود دو نوں سوشل ڈیموکریسی یعنی سماجی جمہوریت پر یقین رکھتے تھے۔ ایک پاکستان پیپلز پارٹی کے با نی  و قائد تھے تو دوسرے سویڈن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ کے سربراہ تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 23 فروری 2018

والدین غریب ہو سکتے ہیں اور وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو ضروریات زندگی بہم پہنچانے میں ان سے کمی بیشی ممکن ہے۔ لیکن وہ اپنی اولاد کو شفقت اور محبت کی دولت دینے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے۔ امارت یا غربت اپنی جگہ لیکن سب ماں باپ اپنی اولاد کو شفقت ضرور دیتے ہیں اور یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو صرف والدین کا ہی خاصا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 16 فروری 2018

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں بہت سے دلائل دیئے جارہے ہیں اور یہ مسئلہ حکومت اور عدلیہ کے پاس ابھی حل طلب ہے۔ جہاں تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تعلق ہے تو ہم انہیں ان چار اقسام میں شمار کرسکتے ہیں۔ 1)مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی جو صرف کام کی غرض سے ان ممالک میں رہ رہے ہیں اور وہ پاکستان کے ہی شہری ہیں۔ 2) یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی جو وہاں مستقل مقیم ہیں لیکن ان کے پاس صرف پاکستان کی شہریت ہے۔  3) بیرون ملک مقیم پاکستانی جو دوہری شہریت کے حامل ہیں۔  4)یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی جو صرف میزبان ملک کی شہریت رکھتے ہیں اور پاکستان کی شہریت ترک کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 10 فروری 2018

’’میں اپنا خون دے کر ثابت کروں گا کہ میں کس مقصد کے لیے جدوجہد کررہاہوں‘‘۔ مقبول بٹ نے 11 فروری 1984کو تہاڑ جیل دہلی میں تختہ دار پر آزادی کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے دعویٰ کو سچ کر دکھایا۔ شہید کشمیر نے پھانسی کے پھندے کو چومتے ہوئے دنیا کو بتا دیا کہ کشمیری موت سے نہیں ڈرتے اور وہ آزادی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 21 جنوری 2018

ہر کوئی اپنی فہم اور سوچ کے مطابق قصور میں ہونے والے انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ کے بارے میں رائے کا اظہار کررہا ہے۔ سب پریشان ہیں کہ معاشرہ کس سمت میں جارہا ہے۔ زوال کی حد ہے کہ معصوم زینب کے ساتھ اس بہیمانہ ظلم کے بعد سرگودھا، فیصل آباد، پتوکی ، کراچی، سیالکوٹ، مردان اور دیگر کئی مقامات پربچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوئے ہیں کہ شیطان بھی ایسے ظالموں سے پناہ مانگتا ہوگا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 07 جنوری 2018

ایک مغربی مفکر کا قول ہے کہ جو کچھ ہم سیاست میں اپنی جماعت، سیاسی سرگرمیوں اور حصول اقتدار کے لیے کرتے ہیں اگر وہی کچھ اپنی ذات کے لیے کریں تو سب سے بڑے شیطان کہلائیں۔ اگر اس تجزیہ پر غور کریں تو بات بالکل درست نظر آتی ہے ۔ اپنے اہل سیاست پر نگاہ دوڑا لیں کہ کیا دور حاضرہ میں کوئی ایک بھی سیاست دان جھوٹ، ریاکاری، منافقت، ہوس اقتدار، الزام تراشیوں اور دوسری برائیوں سے مبرا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...