معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

مباحث (24)

  وقت اشاعت: 29 مارچ 2018

ملک میں ہر وقت اداروں کے درمیان ٹکراؤ اور محاذ آرائی کا چرچا رہتا ہے۔ افلاطونی تجزیہ کار چیخ چیخ کر نصیحتوں پر نصیحتیں کرتے رہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، وفاقی حکومت اور حکومتی جماعت کو ریاستی اداروں سے محاذ آرائی کی پالیسی اختیار کرنے سے پر ہیز کرنا چاہئے۔ کیونکہ ایسی پالیسی جمہوریت کو ڈی ریل کر سکتی ہے۔ الیکٹرونک میڈیا کے مباحثے اور پرنٹ میڈیا کے تجزیے ایسے انتباہ سےبھرے ہوتے ہیں کہ محاذ آرائی بالآخر فوج کے اقتدار کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز پر ریاستی اداروں خصوصا عدلیہ اور عسکری اسٹٰبلشمنٹ کے ساتھ کشمکش کو بڑھانے کے الزامات کی بوچھاڑ ہوتی رہتی ہے۔ آصف زرداری اور عمران خان بھی نواز شریف اور مریم نواز پر ریاستی اداروں سے محاذ ارائی بڑھانے کے الزامات لگانے میں پیش پیش ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 16 مارچ 2018

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے احتساب عدالت کے سامنے بیان کو تقویت دینے کے لیے دو ٹویٹ کیے جس میں جے آئی ٹی کو حاصل دو پرانی دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایون فیلڈ یعنی لندن فلیٹس سے متعلق اہم ثبوت مل گئے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا نیب کو پاناما جے آئی ٹی کی طرف سے والیم دس کے تحت لکھے گئے کسی خط کا جواب موصول ہوا ہے ۔ اس کا جواب نیب کی طرف سے فائل کیے گئے شریف خاندان کے خلاف تین ضمنی ریفرنسز میں منفی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 23 فروری 2018

وزارت عظمیٰ سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے بھی نا اہل قرار دے دیا۔ ایک بار پھر سیاست کے گلے پر صادق اور امین کی چھری چل گئی۔  آئین کے متروک آرٹیکل 58۔ 2 بی کے تحت صدر مملکت کو پارلیمان تحلیل کرکے حکومت کا خاتمہ کرنے کے اختیارات حاصل تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 فروری 2018

انسانی بنیادی حقوق کی بے باک اور توانا آواز، غریب اور پسے ہوئے طبقوں اور خواتین حقوق کی ترجمان اور فوجی آمروں کے خلاف جدوجہد کی علامت، آہنی ارادوں کی مالک جیسے الفاظ  صرف عاصمہ جہانگیر کے لئے ہی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ ان کی رحلت کے بعد ان جیسا دور دور تک کوئی دوسرا نظر نہیں آتا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 08 فروری 2018

کچھ عرصہ قبل عمران خان نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے والے غیر ملکی  کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کے لقب سے مخاطب کرکے پورے پاکستان میں اس اصطلاح کی چرچا کردی تھی۔ لاہور میں کھیلوں کی دنیا میں ریلو کٹا کا استعمال عام ہے۔ ریلو کٹا اس بد قسمت کھلاڑی کو کہتے ہیں جو کسی ٹیم میں جگہ نیہں بنا پاتا۔ حادثاتی صورت حال میں اگر کسی ٹیم کو اضافی کھلاڑی کی ضرورت پڑ جائے تو گیم سے باہر بیٹھے ریلو کٹے کی قسمت جاگ اٹھتی ہے۔ اس لئے ریلو کٹا کسی ایک ٹیم کا وفادار نیہں ہوتا۔ وہ ہر وقت کسی بھی ٹیم کے ہاتھوں استعمال ہونے کو تیار رہتا ہے اور اسی میں خوشی اور اطمنان محسوس کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 02 فروری 2018

علامہ قادری کی آنیایاں جانیاں کے کیا کہنے مگر یوں ہی کسی نے علامہ کو پاکستانی سیاست کا عجوبہ کہہ ڈالا۔ مسلسل ناکامیوں کے باوجود علامہ محترم اچھل اچھل کر مولا جٹ اور نوری نت کی طرح بڑے بڑے دعوے کرکے اچانک کینیڈا اڑنچھو ہو جاتے ہیں۔ پھر کسی خاص موقع پر بلا ندامت اور شرمندگی اپنا درشن کرانے لوٹ آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 جنوری 2018

تعلیمی اداروں میں ہنگامہ آرائی یا توڑ پھوڑ ہو، اسلحہ کی نمائش ہو، طلبہ اور طالبات پر تشدد کے واقعات ہوں، طالبات اور اساتذہ کی بے حرمتی کی جائے یا کسی نہتے طالب علم کا خون ناحق بہایا جائے تو اسلامی جمیعت طلبہ کا نام ہی ذہن میں کیوں آتا ہے۔ جماعت اسلامی کی ذیلی طلبہ تنظیم ہونے کے ناتے اسلامی جمیعت طلبہ اپنے تیئں پاکستان میں اسلامی نطام نافذ کرنے کی داعی ہے۔ اس لئے تخریب کاری، مجرمانہ اور طلبہ دشمن سرگرمیوں سے اس کا تعلق جوڑنا عجیب معلوم ہوتا ہے۔ مگر اس کو سمجھنے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کی تاریخ پر طائرانہ نظر دوڑائی جائے تو یہ عقدہ حل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ 

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 22 جنوری 2018

پاکستان کو دولخت کر دیا مگر ہم غدار بنانے کے کارخانے بند نہ کر پائے۔ بلوچ، پختون، سندھی اور بنگالی غداروں کی پیداوار فراوانی سے کی جاتی رہی۔ تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لینے والوں یا نہ لینے والوں پر غداری کے لیبل چپکانا حکمرانوں کا من پسند مشغلہ رہا۔ جس نے ملک میں جمہوری نظام کی بات کی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھائی، چھوٹی قومیتوں یعنی صوبوں کو بآختیار بنانے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا ذکر کیا، وہ غدار اور نظریہ پاکستان کا دشمن ٹھہرا۔ بانی پاکستان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے جب جنرل ایوب خاں کی آمریت کو للکارا تو وہ بھی بھارتی ایجنٹ ٹھہریں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 01 جنوری 2018

آصف زرداری کیا دور کی کوڑی نکال کے لائے ہیں کہ علامہ قادری کی صورت میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی کمی پوری ہوگی۔ اس پر ایک دوست نے کیا خوب تبصرہ کیا کہاں راجہ بھوج کہاں گنگو تیلی۔ آمروں سے ٹکرانے والے نوابزادہ مرحوم اور آمروں سے تعاون کرنے والے علامہ قادری کا کیسا موازنہ۔  شاید زرداری صاحب نوابزادہ نصراللہ خان کی فوجی آمروں جنرل ایوب خان، جنرل یحیٰ، جنرل ضیاالحق اور جنرل مشرف کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کے لئے جدوجہد کو بھلا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 2017

آئین اور قانون کی تشریح کرنا عدالت عظمیٰ کے دائر اختیار میں آتا ہے۔ آئین کی 62 اور 63 شقوں نے عدالت عظمیٰ کو اخلاقیات اور مذہب کے نام پر خدائی اختیارات تفویض کر رکھے ہیں۔ اللہ کے نام پر ایسے آئینی اختیارات ایرانی نظام حکومت میں مذیبی راہنماؤں کو حاصل ہیں۔ ایرانی آئین کے مطابق شوریٰ نگہبان یعنی گارڈین کونسل کو ایرانی آئین اور قانون کی تشریح کرنے کے اختیارات کے علاوہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی منظوری دینے کے اختیارات بھی حاصل ہیں۔

مزید پڑھیں

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...