مباحث (175)

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جہاں ستر ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اپنی قیمتی جانیں گنوائیں  وہیں اس جنگ کے نتیجے میں متعدد سیاہ ترین واقعات بھی ہماری یاداشتوں کا حصہ بنے جو ہرگز کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔ مگران سب سیاہ ترین واقعات میں جو امتیازی مقام جولائی 2007 کے سانحے کو حاصل ہے اس کی نظیر دیگر اقوام کی تاریخ میں شاید ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے۔ کیونکہ تبھی عالمی میڈیا میں پاکستان کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر متعارف کروانے کے اُس تشویشناک سلسلے کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی جھلک ہم آئے دن بین الاقوامی فورمز پر مشاہدہ کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 04 2017

بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی کہانی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں مگر اب تو اس انتہا پسندی(سیفرانائزیشن) کے بیج بھارتی اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں بھی نشونما پانے لگے ہیں۔ جس کا ثبوت کیرالا(ساؤتھ انڈیا) میں سنگھ پریوار کے کلیدی لیڈران کو محض خراج تحسین پیش کرنے کے لئے متعارف کرایا جانے والا نصاب ہے ۔ یہ نصاب ہندوتوا نظریے کی بانی تنظیم آرایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کے تعلیمی ونگ نے متعارف کروایا ہے اور اس میں متعدد تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 02 2017

سوات جسے پاکستان کا سویٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے سرسبز وشاداب میدانوں، خوبصورت مرغزاروں اور شفاف پانی کے چشموں سے مالا مال ہے۔ دنیا کے حسین ترین خطوں میں شمار یہ علاقہ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے شمال مشرق کی جانب 254 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جب کہ صوبائی دارلحکومت پشاور سے اس کا فاصلہ 170 کلو میٹرہے۔ مگرسنہ 2007 سے 2009 کے درمیان دہشت گرد تنظیم ٹی این ایس ایم (تحریکِ نفاذِ شریعتِ محمدی) کے بانی صوفی محمد اور اس کے داماد ملا فضل اللہ کے زیر قیادت طالبان نے سوات میں نظام عدل اور نفاذ شریعت کی آڑ میں ایسا گھناؤنا کھیل رچایا کہ اس پوری وادی کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 22 ستمبر 2017

نورین لغاری کا داعش میں شامل ہونا، عبدالولی خان یونیورسٹی میں مشال خان کو تشدد کا نشانہ بنانا، سبین محمود کے قتل کے علاوہ اب دہشت گرد تنظیم 'انصار الشرعیہ پاکستان' میں اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کا ملوث پایا جانا، ایسے واقعات ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو دہشت گرد قوتوں کی تشدد پسندانہ سوچ کے سامنے غیر محفوظ ثابت کرتے ہیں۔  یہی واقعات اس تلخ حقیقت کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا انتہا پسندی کی طرف بڑھتا ہوا جھکاؤ، پاکستان کو درپیش سیکورٹی خطرات میں ایک نیا چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ جس سے نمٹنے کے لئے فی الفور کسی ایسی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جو کہ  مؤثر تحقیق پر مبنی ہو۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 07 ستمبر 2017

اگرآپ کوکبھی میانوالی، چشمہ بیراج اور ڈی آئی خان والے علاقوں کی طرف سفر کرنے کا موقع ملا ہو تو آپ کو مرکزی سڑک کے ساتھ ساتھ  وقفے وقفے سے بہت سی ایسی قبریں ملیں گی جن پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا رہا ہے۔ ایسے ہی کچھ مناظر ہمیں راولپنڈی سے چکوال جانے والی جی ٹی روڈ پر بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اور یہی عالم پاکستان کے دیگر شہروں اور قصبوں کا بھی ہے۔  مرکزی سڑکوں کے علاوہ ان شہروں اور دیہاتوں کے وسط میں بھی ایسے قبرستان موجود ہیں جہاں ایسی لاتعداد قبریں حالیہ آٹھ نو سالوں میں بنیں ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 31 اگست 2017

عالمی سیاسی منظرنامے میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ جہاں حلیف اور حریف بدل رہے ہیں وہیں طاقت کے توازن میں بھی بدلاؤ آرہا ہے۔ چونکہ بین الاقوامی امور نام ہی "تغیراتی سیاست" کا ہے اس لئے بین الاقوامی تعلقات میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ کسی بھی ملک کا قومی مفاد اس کے معاشی حالات اور اقتصادی ضروریات سے ہرگز الگ تھلگ نہیں ہوتا۔ لہٰذا ہرملک اپنی خود مختاری کو مقدم رکھ کر داخلی ترجیحات اور خارجی ضروریات کے مطابق بدلتے عالمی منظرنامے کے تناظر میں فیصلہ لینے کا مجاز ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 19 اگست 2017

یوں توبہت سی بیماریاں ہیں جو کہ نہ صرف جان لیوا ثابت ہوتی ہیں بلکہ ان بیماریوں سے ڈر کر مریضوں کے اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک بیماری جزام یعنی کوڑھ کی بھی ہے۔ اس مرض کے شکار مریضوں کا جسم گلنے سڑنے لگتا ہے اوران کے زخموں سے شدید بدبو آتی ہے۔ مگر تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ پاکستان اس مہلک بیماری کو شکست دے کر ایشیا کا پہلا ملک بنا جس نے جزام جیسے موذی مرض پر قابو پایا۔  1996 میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو جزام سے پاک ملک قرار دے دیا۔  یہ  چھوٹی کامیابی نہیں تھی بلکہ بہت بڑی فتح تھی جس کا سہرا انفرادی طور پر جرمنی کی ایک نیک دل خاتون ڈاکٹرروتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ کے سر ہے۔ وہ انسانیت دوست نہایت شفیق انسان تھیں جنہوں نے رنگ، نسل اورمذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کرمحض انسانیت کے ناتے ہزاروں کوڑھ اور ٹی بی کے مریضوں کی دادرسی کی۔ مگر اب یہ مریض اپنی شفیق مسیحا کی شفقت اور سائے سے محروم ہو چکےہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 14 اگست 2017

27 رمضان المبارک کی مقدس شب کو معرض وجود میں آنے والا یہ دیس رب کی خاص عنایتوں کا مرہون منت ہے جولاتعداد بین الاقوامی اور داخلی سازشوں کے باوجود  قائم و دائم ہے۔ بلکہ ان سازشوں کو زیر کرتے ہوئے آگے بھی بڑھ رہا ہے۔  گزشتہ ستر سال ہرگز پاکستان کے لئے آسان نہ تھے اسے شدید سیاسی دباؤ، معاشی اورسفارتی بحرانوں کا سامنا رہا حتٰی کہ سنہ 1971 میں اسے دولخت کر دیا گیا مگر پھر بھی پاکستان کی ترقی کا سفر رکا نہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 21 جولائی 2017

پاک فوج نے آپریشن ردالفساد کے تحت خاطر خواہ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اب اپنا اگلا ہدف خیبر ایجنسی میں موجود داعش کی کمین گاہوں کو متعین کیا ہے۔  اس ہدف کے حصول کے لئے پاک فوج نے اپنی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تقریباً ایک ڈویژن فوج ( بشمول توپ خانے اورآرمی آئیویشن) کے ساتھ پہلے ہی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبر ایجنسی پاکستان کی سات قبائلی ایجنسیوں میں سے ایک ہے  جس کی سرحد افغانستان کے ساتھ لگتی ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 جولائی 2017

بلا شبہ کسی بھی ملک و قوم کے دفاع میں اس کی افواج اور وسائل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مگر یہ کردار ان اداروں کے دائرہ کار میں بھی آتا ہے جو عرف عام میں انٹیلی جنٹس ادارے یعنی خفیہ ادارے کہلاتے ہیں۔ چونکہ "سراغراسانی" مضبوط دفاع کا اہم حصہ تصور کی جاتی ہے اسی لئے قیام پاکستان کے بعد جب مملکت پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دفاع کا معاملہ زیرغورتھا تو  قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کے دفاع، استحکام اورسلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ ناگزیر جانا کہ ایک ایسے ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی بنیاد خالصتاً "نظریہ پاکستان" پر ہو۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...