مباحث (162)

  وقت اشاعت: 11 جنوری 2018

تھانے کی حدود میں بہت بڑا جرم ہوا تھا۔ سات آٹھ سالہ بچی کو کسی نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، گلہ گھونٹا اور اس کا لاشہ کچرا کنڈی میں لے جا پھینکا۔ دیس میں ہونے والے معمولی واقعوں میں سے یہ محض ایک واقعہ ہے۔ اس میں غیر معمولی یہ ہوا کہ خبر آنا فانا چاروں اور پھیل گئی۔ یہ اس دیس کا قصہ ہے، جہاں غیرمعمولی سانحہ وہ کہلاتا ہے جو آن کی آن میں چاروں اور پھیل جائے۔ جس جس کو یہ اطلاع ملی اس نے سہم کے اپنے کم سن بچوں کی طرف دیکھا۔ یہ دیکھ کر کہ اس کی آنکھوں کا نور، اس کی ننھی پری اب تک محفوظ ہے، اس نے خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 08 2017

ہارلے اسٹریٹ سے ٹیکسی میں بیٹھا، بائیس نمبر چونگی کو جانے والی سڑک کی خستہ حالی پر ڈرائیور نے تبصرہ کیا، کہ مشرف دور میں جو سڑکیں بنی تھیں، وہ بہت مضبوط تھیں۔ اس کے بعد کی سیاسی حکومتیں لوٹ مار میں لگی ہیں۔ میرا علم ٹیکسی ڈرائیور جتنا نہیں ہے، اس لیے بات بدلنے کی کوشش کی، لیکن ڈرائیور جنرل پرویز مشرف کے سنہرے دور کے ناسٹیلجیا سے نکل کر نہ دیا۔ راول پنڈی شہر کا مزاج جیسا کبھی چھوڑ کر گیا تھا، برسوں بیت گئے ویسا ہی پایا۔ راول پنڈی میں کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹر، میجر ریٹائرڈ ڈاکٹر کلینک کھول لے تو مریضوں کو لگتا ہے، یہی اصلی اور قدیمی دواخانہ ہے، چلو یہیں سے دوا لیتے ہیں۔ خدا کا شکر ہے میں بیمار کم کم پڑتا ہوں، اور نزلہ زکام کا علاج تو گھریلو ٹوٹکوں سے ہوجاتا ہے۔ اس لیے یقین سے کچھ کہ نہیں سکتا، کون اتائی، کون مسیحا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 06 اگست 2017

آج میں آپ کے سامنے عاصمہ جہاں گیر کے بارے میں وہ مخفی معلومات رکھ دینا چاہتا ہوں جس کی ہر ایک کو خبر نہیں۔ لاہور کی یہ معمولی سی وکیل عاصمہ جہاں گیر، جنہیں دنیا نے خوام خواہ اپنے سر چڑھا رکھا ہے، یہ ملک غلام جیلانی کی بیٹی ہیں۔ پہلے میں آپ کو ملک غلام جیلانی کے بارے میں بتا دوں تاکہ آپ کا ذہن پوری طرح سے بن جائے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 30 جولائی 2017

آج میں بہت خوش ہوں۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میاں نواز شریف کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے، بل کہ یوں خوش ہوں کہ میرے دوستوں کا کہنا تھا، نواز شریف کے نا اہل ہوتے ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ایک لبرلز کے سوا کون ہے جو کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتا! دن سوا دو بجے جب میں سو کے اٹھا تو ملک میں انقلاب آ چکا تھا۔ آپ خود سوچیے ایک شخص ساری عمر سوتا رہے، جب آنکھ کھلے تو انقلاب اس کا منتظر ہو، یہ کتنی خوشی کی بات ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 16 جولائی 2017

نوے کی دہائی میں ہم پیپلز پارٹی کے ویسے ہی جیالے ہوا کرتے تھے، جیسے آج پی ٹی آئی کے رنگ ریزے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت ہو، تو ہم وارڈ کمیٹی کے معمولی عہدے دار ہونے کے ”با وصف“، سرکاری دفاتر کے دروازوں‌ کو ٹھوکر مار کے کھولتے، کمرے میں بیٹھے سرکاری اہل کار کو ”جیالا پن“ دکھاتے۔ ہمارے نزدیک یہ انقلاب کی نشانیوں میں سے ایک نشانی تھی۔ جب جب پیپلز پارٹی کی حکومت کو خطرہ ہوا، ہم نے بڑھ کے یہ نعرہ لگایا، کہ ”جمہوریت خطرے میں ہے۔ “ جمہوریت کو بے آبرو ہو کے دینا تھا، ہو کے دی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت گرائی جاتی، تو اگلے انتخاب میں مسلم لیگ جیت جاتی۔ مسلم لیگ دور میں ہم جمہوریت کی بحالی کے لیے سرگرم ہو جاتے۔ ہمارے نزدیک جمہوری دور وہی ہوتا، جب پیپلز پارٹی اقتدار میں ہوتی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 14 اپریل 2017

جب اُس کی روح پرواز کر رہی تھی، میں اُس وقت سو رہا تھا۔ پھر بھی مجھے یقین ہے کہ اُسے میں نے ہی قتل کیا ہے۔ آپ حیران کیوں‌ ہوتے ہیں؟ یاد کیجیے وہ دِن جب ورلڈ ٹریڈ سینٹر گرنے کا منظر دیکھ کر میں خوشی سے جھومنے لگا تھا کہ امریکا کی تباہی قریب ہے۔ آپ اُس وقت بھی حیرت سے منہ کھولے میری صورت تک رہے تھے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 12 مارچ 2017

ایک عمر راول پنڈی شہر کی نذر ہوئی، ایک عمر لاہور میں بیت گئی۔ ایک بار کسی عزیز نے پوچھا، نگری نگری گھومے ہو، کون سا شہر پسند آیا۔ میرا عزیز جواب سوچے بیٹھا تھا کہ میں لاہور کا نام لوں گا، کیوں کہ وہ لاہور سے میری انسیت سے خوب واقف تھا۔ میں نے اس کے سوال کے جواب میں کراچی کا نام لی، تو وہ حیران رہ گیا۔ آپ اتفاق کریں یا نہ کریں، کراچی ایک لت کا نام ہے۔ یہاں کی فضاؤں میں زندگی رچی بسی ہے۔ کراچی کے بدن پر کیا کیا ستم نہ ڈھائے گئے، لسان کے نام پر جھگڑے ہوئے، فرقہ واریت کے نام پر لہو بہایا گیا، باز پھر بھی نہ آئے۔ یہ شہر پھر بھی زندہ ہے۔ آدم کے تعصبات کا زہر پی پی کر بھی زندہ ہے، بیمار ہوتا ہے، شفا یاب ہو جاتا ہے۔ کیا جادو ہے اس میں، یہ بتانا مشکل ہے۔ جادو کو بیان کیا جا سکے تو وہ جادو ہی کیوں کہلائے۔

مزید پڑھیں

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...