معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

مباحث (159)

  وقت اشاعت: 02 اپریل 2018

آج پاکستان مختلف خطرات (سیکیورٹی تھریٹس) کی وجہ سے متعدد محاظ پر الجھا ہوا ہے۔ ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ کسی بھی ملک کی سیاست کا ماحول اس کے جغرافیائی مقام کی اہمیت پر منحصر ہے۔ کسی بھی ملک کے لئے اس کے زمینی حقائق اور اثرات سے بچنا ناممکن ہوتا ہے۔ اہم یہ ہے کہ کوئی ملک کیسے اپنے اوپر اثر انداز ہونے والے عوامل و دباؤ کو ہینڈل کرتا ہے۔ کسی  ملک کی پالیسیاں بھی اس کی زمینی اہمیت پر منحصر ہوتی ہیں۔ جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیا کو بحر ہند کا ذیلی خطہ کہا جا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 مارچ 2018

پاکستان ایک جنوبی ایشیائی ملک ہے جو مشرق وسطی اور وسط ایشیا کے پار قریب ترین ملک ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ لگاتے ہوئے دنیا و خطے کی بہت سی طاقتیں اس پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کو جہاں اپنی جغرافیائی اہمیت کا مان ہے اور سی پیک جیسے کئی مفاد بھی حاصل ہو رہے ہیں۔ وہیں اگر محتاط اندازہ لگایا جائے تو باخوبی علم ہوتا ہے کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کی بدولت بہت سے ممالک جیسے بھارت و امریکہ اسے کمزور و غیر مستحکم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 04 مارچ 2018

دنیا بھر میں تعلیم کی اہمیت کا اندازہ نت نئی و حیرت انگیز ہونے والی ایجادات کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے ۔ انسان کا چاند اور سیاروں پر جانا صرف تعلیم کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ تاریخ سے  علم ہوتا ہے کہ دین اسلام بھی روز اول سے لے کر آج تک دنیا میں علم کی شمع جلا رہا ہے۔ اور قیامت تک علم کی اس مشعل کو لے کر آگے بڑھتا رہے گا۔ دنیا میں جتنے بھی پیغمبر آئے سب نے اللہ رب العزت کے احکامات کو لوگوں تک پہنچایا اور توحید و تقوی کی تعلیم دی۔ اللہ کے آخری نبیﷺ پر جو پہلی وحی نازل ہوئی وہ کچھ یوں تھی۔ ترجمہ:''پڑھ اللہ کے نام سے جس نے تجھے پیدا کیا''۔ آپﷺ نے اللہ کے احکامات کو لوگوں تک پہنچایا اور دین اسلام کو مکمل کیا۔  آپﷺ نے عرب کی بگڑی ہوئی قوم کو ایک پرامن معاشرے میں تبدیل کیا ۔ انہیں اخلاق و ایمان کی تعلیمات دیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 18 فروری 2018

حکومت پاکستان حکومتی اداروں کو نجی شعبہ میں منتقل کرنے میں مگن ہے۔ ریاست کے ان اقدامات کی وجہ سے غریب اور نچلے درجے کے ملازمین متاثر ہورہے ہیں۔ پرائیویٹ مالکان اور سرمایہ دار ملازمین سے ان کے بنیادی حقوق چھین کر انہیں جبری ملازمت سے فارغ کر رہے ہیں۔ سینکڑوں پنشنرز عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔ حکومت یا حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے مظلوم ملازمین کی رسوائی کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ اسے ریاستی کمزوری سمجھا جائے  یا پھر سرمایہ داروں کے لئے منافع خوری۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 12 فروری 2018

نوجوان ملک و ملت کا مستقبل ہوتے ہیں۔ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ کسی بھی قوم میں نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ تصور کئے جاتے ہیں۔ نوجوان ملت کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے تحریک پاکستان کے دوران نوجوان طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ''میں آپ کی طرح جوان نہیں ہوں لیکن آپ کے جوش و جذبے نے مجھے بھی جواں کر رکھا ہے، آپ کے ساتھ نے مجھے مضبوط بنا دیا ہے''۔ نوجوان دماغی و جسمانی لحاظ سے باقی عمر کے طبقوں سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ ہمت و جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ کٹھن حالات کا جواں مردی سے مقابلہ ان کی خوبی ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت نوجوانوں میں مضمر ہے۔ اس قوم کی راہ ترقی میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی، جس کے نوجوان محنتی و ذمہ دار ہوں۔ جن قوموں کے نوجوان ان صفات سے عاری یعنی سست وکاہل ہوں گے، وہ قومیں خود بخود بربادی کی طرف رواں ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 04 فروری 2018

سبزے اور پھولوں سے لہلہاتی حسین و جمیل وادی ، پہاڑوں کی خوبصورتی میں لپٹی پرکشش جھیلیں، موسموں کے دلکش نظارے اور پھلوں سی  نعمتیں اس وادی کو جنت کہنے پر مجبور کرتی ہیں۔ افسوس کہ اس حسین و جمیل وادی میں رہنے والے خوبصورت اور بہادر باشندے برسوں سے قید کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ نڈر و غیور قوم یہ سوال ضرور دل میں رکھتے ہوں گی کہ' آخر مسئلہ کشمیر کب حل ہوگا'۔ پھر خود ہی اس کے جواب میں جذبہ آزادی سے سرشار یہ لوگ کہتے ہوں گے کہ' آخر کب تک'۔ اللہ کے کرم سے ایک نہ ایک دن تو ہمیں آزادی ضرور نصیب ہوگی۔ انشاء اللہ!

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 جنوری 2018

مسلم دنیا ہمہ وقت متعدد مسائل کا شکار ہے۔ دشمنان اسلام کی طرف سے تخلیق کردہ مسائل سے تو ہر کوئی آگاہ ہے ۔ مگر ہم اپنے پاؤں پر ماری جانے والی اپنی کلہاڑیوں کو پہچاننے سے کتراتے ہیں۔ دین اسلام کے دشمن تو اول روز سے ہی نت نئی سازشوں اور پروپیگنڈا میں مصروف ہیں۔ ماضی کے ادوار سے بھی اس بات کا باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ہمیں حضور اکرمﷺ کے دور سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ ﷺ نے راہزنوں اور لٹیروں کو کیسے مہذب قوم بنایا۔ آپﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ آج ہم آپﷺ کی تعلیمات پر مکمل عمل پیرا نہیں اسی بدولت دشمنوں کی سازشوں میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔ آپﷺ کے دور اور صحابہ اکرم رضی اللہ کے ادوار میں مسلمان مٹھی بھر تھے مگر ان کے حوصلے اور ایمان پختہ تھے ۔ اللہ نے اس وقت کے حقیقی مسلمانوں کو مدد فراہم کی اور یوں اسلام دنیا میں پھیلتا گیا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 22 جنوری 2018

دنیا بھر میں غنڈہ گردی کوایک بڑی بد عنوانی و جرم تصور کیا جاتاہے۔  دراصل غنڈہ گرد اپنے مفادات کے لئے سرعام مار پیٹ کرتے ہیں۔ لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔   غنڈہ گرد خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ بلکہ بہت سے قانون دان ، سیاستدان اور قانون پر عملدرآمد کروانے والے خود ان کے محافظ ہوتے ہیں۔ کسی بھی ملک کے اندرونی انتشار و قتل وغارت میں ان کا ہاتھ ہوتا ہے۔ پولیس اور دوسرے سیکورٹی ادارے اسے کاؤنٹر کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ جدید نظریے اور نئے واقعات کے پیش نظر غنڈہ گردوں میں صرف سول غنڈہ گرد ہی نہیں بلکہ سیاسی غنڈہ گرد اور  قانونی غنڈہ گرد بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 14 جنوری 2018

وہ خواب جو گاندھی اورنہرو سمیت بہت سے بھارتی رہنماؤں کا رچایا ہوا تھا، وہ نمبرداری کرنے، خطے میں سب سے بڑی طاقت بننے اور ہمسایہ ممالک کو  تابع کرنے کا خواب ہے۔ یہ ہندو مذہب اور ذہنیت کو دوسری قوموں پر مسلط کرنے کا خواب ہے۔ ایسے  خواب بھارتی لیڈر برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔ اپنے خواب کی تکمیل کے لئے جوہری ہتھیاروں سے لے کرتھرمونیوکلیئر سٹی کی تعمیر تک ، خلائی سیاروں کا خلا میں بھیجنا اور انہیں خواب کی تکمیل کے لئے جنگی مقاصد کے لئے استعمال کرنا۔ ان گنت سرمایہ کاری اور بے جا جنگی جنون ، خطے میں جاسوسی نیٹ ورک اور طرح طرح کی سازشیں اورمنصوبے اور بہت کچھ ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 17 2017

شام میں خانہ جنگی شروع ہوئے چھ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے۔ انسانیت کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ مگر شام کا داخلی بحران ابھی بھی ختم نہیں ہوا۔ شاید اسے ختم ہونے نہیں دیا جاتا۔ ہر دور اور ہر زمانہ میں طاقتور ریاستیں چھوٹی اور مفادات سے جڑی ریاستوں کی جان نہیں چھوڑتیں۔ ایسا ہی معاملہ یہاں ہے۔ امریکہ اور روس ہرگز شام سے اپنا اثر رسوخ کم ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے اور اس کے پس پشت ان کے کئی مقاصد ہوں گے۔

مزید پڑھیں

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...