مباحث (144)

  وقت اشاعت: 02 ستمبر 2017

پاکستان میں بھٹو خاندان واحد سیاسی خاندان ہے جس نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیاست کی ہے۔  یہی  وجہ ہے کہ  ذوالفقار علی بھٹو ایک آمر کے ہاتھوں پھانسی کے پھندے  سے لٹکا دیئے گئے، ان   کے بعد 1985میں فرانس میں مقیم   ان کے چھوٹے بیٹے  شاہ نواز بھٹوکو اس کی اپنی بیوی  ریحانہ سے زہر دلواکر موت کی آغوش میں پہنچادیا، بعد میں یہ کہانی سامنے آئی کے اس سازش میں بھی ضیاءالحق کا ہاتھ تھا۔ یہ بھی پتہ  چلا کہ ضیاء الحق  اور اس  کی حکومت کے کارندوں نے شاہ نواز کی بیوی ریحانہ کی رہائی میں اصل کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 01 ستمبر 2017

پاکستان کے ادارۂ شماریات نے 19 سال بعد 15 مارچ سے 24 مئی 2017 تک ہونے والی چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج  25 اگست 2017 کو جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان  کی موجودہ آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار پانچ سو 20 افراد پرمشتمل ہے۔ ادارۂ برائے شماریات کی جانب سے جاری سمری کے مطابق سن 1998 کے بعد پاکستان کی آبادی میں سالانہ2.40 فیصد اضافہ ہوا۔ پنجاب اور سندھ میں آبادی بڑھنے کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 24 اگست 2017

ہماری ویب رائٹرز کلب کی جانب سے 19 اگست 2017 کو  پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک مجلس مکالمہ بعنوان “پاکستان کی آزادی کے 70 سال اور موجودہ تحریکیں“ کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس مکالمہ کا مقصد ان وجوہات کی تلاش تھی   جن کی وجہ سے 70 سال کے بعد بھی  پاکستان میں ترقی نہ ہوسکی اور وہ ممالک بھی پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں جو پاکستان کے بعد وجود  میں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 21 اگست 2017

گزشتہ برس 8 جولائی  کو انسانیت کے علمبردارعبدالستارایدھی  ہم سے جدا ہوئےتھے پوری قوم غمزدہ تھی ۔ ایدھی مرحوم کو  سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ پہنچایا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ میں صدر مملکت، آرمی چیف، سیاسی جماعتوں کے رہنما  اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ دس اگست 2017 کو  انسانیت کی ایک اورعلمبردار، پاکستان میں جذام اورکوڑھ کے مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ بھی انتقال کرگئیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 17 اگست 2017

پاکستان کی سیاسی  تاریخ   میں تین  تاریخی دن5  جولائی 1977، 4 اپریل 1979 اور 17 اگست 1988  ہیں جنہوں نے پاکستان   کی سیاست اور سوچ کو بدل ڈالا۔ 5 جولائی 1977کی صبح جب  پاکستانی عوام  سوکر اٹھے تو انہیں پتہ چلا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت  ختم ہوچکی ہے اورپورے ملک میں مارشل لاء لگا دیا گیا ہے۔  یعنی فوج نے سول حکومت سے بغاوت کردی  تھی اور ملک پر قبضہ کرلیا تھا۔ جنرل ضیاء نے اپنی پہلی نشری تقریر میں نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے سچ بولنا سکھایا ہے۔ نوے دن کا وعدہ تو کبھی پورا نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 15 اگست 2017

نواز شریف کی ریلی کامیاب رہی یا ناکام۔ اس سوال کا جواب تو بہت جلد سامنے  آجائے گا لیکن اسلام آباد سے لاہور تک نواز شریف  اپنے ہر خطاب  میں ایک ہی سوال کو بار بار دہراتے رہے کہ  ’’بتاوُ مجھے نااہل کیوں کیا‘‘۔ اس کے علاوہ  وہ سپریم کورٹ کے ان پانچ ججوں کو مسلسل ہدف تنقید بناتے رہے جنہوں نے انہیں ’نااہل‘ قرار دیا تھا ۔ میں نے چار اگست کو ایک مضمون ’’ نواز شریف نااہل ، چمک کا کمال‘‘ لکھا تھا ، نواز شریف کے اس سوال کہ ’’بتاوُ مجھے نااہل کیوں کیا‘‘ کا  جواب کافی حد تک اس مضمون کے پہلے پیرگراف میں موجود تھا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 13 اگست 2017

سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور تک کا  سفر بذریعہ جی ٹی روڈ  مکمل ہوا۔ ان کے جاں نثاروں نے مختلف مقامات پربکرے صدقہ کئے جبکہ اسی سفر میں لالہ موسیٰ کے قریب ایک بارہ سالہ بچے  حامد کی بھی قربانی دی گئی۔ بچے کےوالد کو دل کا دورہ پڑا اور لواحقین اوردوسرے لوگوں نے مشتعل ہوکر  جی ٹی روڈ پر ٹائر جلائے اور شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 11 اگست 2017

پاکستان کے بڑے مسائل میں سے ایک مسئلہ غربت ہے۔ اگریوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ غربت صرف ایک مسئلہ ہی نہیں ہے بلکہ غربت کی کوکھ سے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔غربت جہالت میں اضافے کا سبب بنتی ہے،  غربت ہی ملک کی مجموعی پیداوار اور اقتصادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔ پاکستان میں مزدور طبقے کی  ایک بڑی اکثریت  غلاموں  کی  طرح زندگی گزار رہی ہے۔ حکومت یا تو سرمایہ دار کی ہوتی ہے یا پھر جاگیردار کی  اور یہ دونوں طبقے اپنے پاس  کام کرنے والوں کو اپنا غلام تصورکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 08 اگست 2017

عمران خان تین سال سے  نواز شریف کو وزارت عظمی سے علیحدہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ 28 جولائی 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ نواز شریف نااہل قرار پائے اور وزارت عظمی سے علیحدہ  ہوگئے۔ ابھی عمران خان اپنی کامیابی کا جشن منارہے تھے کہ یکم اگست کو ان کی پارٹی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک خاتون  رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی   چھوڑنے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں خواتین ورکرز کی کوئی عزت نہیں، اس لیے انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 07 اگست 2017

اقوام متحدہ ہر سال بارہ جون کو چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن مناتی ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر میں 168 ملین بچوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی طرف دھیان مبذول کرانا ہے۔ عالمی ادارہ محنت کے رکن ممالک نے 1999 میں ایک کنوینشن منظور کیا تھا، جس میں چائلڈ لیبر کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ اس کنوینشن کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر کا ہر فرد بچہ تصور کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک میں پانچ سے سترہ برس کی عمر کے دس فیصد بچے مختلف نوعیت کے کام کرتے ہیں۔  عالمی ادارہ محنت کی 2013 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق چائلڈ لیبر  میں ملوث پچاس فیصد سے زائد بچوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہیں رات گئے تک  کام کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سے بہت سے بچے بغیر کسی کنٹریکٹ اور ملازمین کو ملنے والے فوائد کے مزدوری کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...