معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

مباحث (141)

  وقت اشاعت: 06 اپریل 2018

اسلامی دنیا میں جب سے ملایت اور عقیدے کی حکمرانی کا دور دورہ شروع ہوا ہے ، انسانی فکر، عقل و شعور، قوّت مشاہدہ، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، تحقیق و جستجو کی جبلّت ، مظاہرِ فطرت کے عقلی و سائنسی جواز تلاش کرنے کی خواہش ، مسائل کا منطقی تجزیہ کرنے کے سب راستے ، ملّاؤں کی شریعت نے بند کردیئے ہیں ۔ ہر مسئلہ کا حل، مشاہدے اور تجربات کی مدد سے سائنسی استدلال کی بجائے شریعت اور فتاوی میں تلاش کیا جاتا رہا ہے ۔ عقائد کو چیلنج کرنے والوں کو مرتد اور کافر قرار دیا جاتا رہا ہے ۔ ڈاروِن کا نظریہ ارتقاء آج بھی اسلامی عقائد کے خلاف ہے ۔ معاشیا ت کا قانون تقلیلِ افادہ آج بھی مال میں برکت کے اسلامی نظریہ کے خلاف ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 05 اپریل 2018

فلاحی ریاست ایسی مملکت کو کہا جاتا ہے  جس میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور اُن کی سماجی ترقّی، معاشی خوش حالی  اورزندگی گزارنے کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اوّلین ذمّہ داری ہوتی ہے۔ فلاحی ریاست کا ڈھانچہ ، ایسے جمہوری اصولوں پر استوار کیا جاتا ہے ، جن میں اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ریاست کا کوئی بھی شہری بنیادی انسانی حقوق، اور شہری آزادیوں سے محروم نہ رہے  اور ہر شہری کو زندگی کی بنیادی سہولیات بلا امتیاز میسّر ہوں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 31 مارچ 2018

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ، ارسا نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں برف باری اور بارشیں کم ہونے کی وجہ سے خریف میں پانی کے ذخائر میں 40 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے ۔ خریف کی فصل وہ فصل ہوتی ہے جو عام طور پر برسات میں بوئی جاتی ہے اور ستمبر اکتوبر میں کاٹی جاتی ہے ۔ ان فصلوں میں مشہور اجناس جوار ، باجرا ، مونگ، موٹھ ، اڑو، مکئی ، تل، چاول وغیرہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 30 مارچ 2018

اقوامِ متحدہ کے ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس کے مطابق ، کینیڈا دنیا کے ان پہلے دس خوشحال ممالک میں شامل ہے، جو بلند تر معیارِ زندگی کے حامل ہیں۔ کینیڈین شہریوں کی فی کس آمدنی 50ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔ کینیڈا ایک فلاحی ریاست اور کثیر الثقافت معاشرہ ہے  جہاں دنیا کے 193 ممالک کے تارکین وطن اور 40 سے زیادہ مذاہب کے پیروکار ، تمام تر نسلی و ثقافتی تنوّع کے ساتھ باہم شیرو شکر ہو کر رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 28 فروری 2018

فری مارکیٹ اکانومی یا آزاد معیشت ایسے نظامِ معیشت کو کہتے ہیں، جس میں اشیاء اور خدمات کی قدر (قیمت) کا تعیّن مکمّل طور پر مارکیٹ میں موجود رسد اور طلب کی بنیادی قوّتوں پر قائم ہوتا ہے ۔ اشیاء اور خدمات کی قیمت متعیّن کرنے میں حکومت کی پالیسیوں اور کنٹرول کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔  دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ فری مارکیٹ یعنی آزادمنڈی ایک ایسا نظامِ معیشت ہے ، جس میں منڈی کی حرکیات (ڈائنمکس) کو کنٹرول کرنے میں ریاست کا کوئی کردار یا عمل دخل نہیں ہوتا ہے ۔ معیشت اپنی زمینی، سیاسی، سماجی و معاشی حرکیات (ڈائنمکس) کے بل پر چلتی ہے ۔ دنیا میں آج جو صنعتی انقلاب رونما ہوا ہے،  اس میں آزاد منڈی کے فیوض و برکات کا بہت عمل دخل ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 24 فروری 2018

قدرتی وسائل سے مالا مال اور جفاکش و محنتی قوم ہونے کی باوجود آج پاکستان اُس معاشی خوشحالی سے محروم ہے جو دنیا میں دوسرے کم وسائل رکھنے والے ملکوں کو حاصل ہے ۔ آج یعنی 2018  میں ایک ایسا ملک جس کے پاس دریا، جنگلات، معدنیات ، پہاڑ ، میدان، سمندر، زرخیز زمینیں، تیل ، گیس اور کوئلے کے ذخائر، سب کچھ موجود ہے  مگر مجموعی قومی آمدنی صرف 285 بلین ڈالر  اور فی کس قومی آمدنی صرف 1470 ڈالر ہے۔ اس پر ستم ظریفی یہ کہ قومی دولت کی ناہموار اور غیر مناسب تقسیم کی وجہ سے آدھی آبادی خطِ غربت سے بھی کم پر زندگی گزار رہی ہے جب کہ برآمدات صرف 27 بلین ڈالر اور درآمدات 52 بلین ڈالر ہیں۔ یہ پاکستانی معیشت کے شرمناک حقائق ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 17 فروری 2018

سمندروں میں موجود قدرتی وسائل اور اس سے وابستہ معیشت کو بلیو اکانومی کا نام دیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے گرین اکانومی کی اصطلاح ماحولیاتی خطرات اور آلودگی سے پاک صنعتی اور پیداواری عمل اور توانائی پیدا کرنے سے متعلّق معیشت کے لئے وضع کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 13 فروری 2018

سوشل میڈیا یعنی ٹوئیٹر اور فیس بک پر آج کل مسلمان خواتین کی جانب سے اللہّ کے گھر یعنی خانہ کعبہ میں دوران حج ، طواف و دیگر مناسک حج کی ادائیگی کے دوران جنسی ہراسگی کے واقعات رپورٹ ہونے کا طوفان آیا ہوا ہے ۔ مختلف ممالک کی مسلمان خواتین اپنے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ہیش ٹیگ کے ذریعے دوران حج اور دیگر مذہبی مناسک کی ادائیگی کے دوران اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسگی کے واقعات شیئر کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 03 فروری 2018

پاکستان کی سرکاری جامعات ہمیشہ سے سیاست کا گڑھ رہی ہیں، چاہے یہ ملکی سیاست ہو، طلباء سیاست ہو، یا جامعات کے اساتذہ کی باہمی سیاست۔ الزام تراشیاں ہر دور میں ہوتی رہی ہیں مگر ذاتی رقابتیں اس حد تک بڑھ جائیں گی کہ اساتذہ ایک دوسرے کی عزّت کا جنازہ نکالنے پر تل جائیں گے ، پہلی بار نظر سے گزرا ہے ۔ پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی، جامعہ کراچی کی ایک ذیلی کمیٹی کی جانب سے میڈیا میں ایک خبر شائع ہوئی جس کی رو سے اردو ادب کی ممتاز شخصیت اور جامعہ کراچی کے شعبہ اردو ادب کے پروفیسر سحر انصاری کو خاتون استاد پروفیسر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا اور پروفیسر کے جامعہ میں داخلے اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصّہ لینے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں

  وقت اشاعت: 05 جنوری 2018

ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کے استعمال کے خلاف فتویٰ جاری ہوگیا ہے ۔ یہ فتوی’ مصر کے عالمِ دین اور مفتی اعظم کے عہدے پر فائز مفتی شوقی ابراہیم عبدالکریم علام نے نئے سال کی شروع میں گزشتہ پیر کے دن کاروباری لین دین کے معاملات میں رقوم کی منتقلی کے لیے ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی بِٹ کوائن کے بطور کرنسی استعمال کے خلاف جاری کیا ہے ۔

مزید پڑھیں

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...