کاروان کیوں اور کیا

کاروان کیا اور کیوں
کاروان تسلسل کا نام ہے۔

اس سفر کا آغاز 1981ء میں اوسلو سے ایک ماہنامہ کی صورت میں ہوا تھا۔ اب کاروان آن لائن پوٹل دنیا بھر میں آباد پاکستانی تارکین وطن کے میٹنگ پوائنٹ کے طور پر سامنے آرہا ہے۔


کاروان آن لائن دنیا کے متعدد ممالک میں کثیر تعداد میں آباد پاکستانیوں کو پاکستان اور دیگر علاقوں کی تازہ ترین خبریں فراہم کرے گا۔ خبروں کی فراہمی کے ساتھ کاروان میں تازہ ترین خبروں اور رونما ہوئے واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے بھی پیش کئے جائیں گے۔

کاروان مثبت رویوں کے لئے رائے ہموار کرنے اور تیار کرنے کی تحریک کا نام ہے۔ اس تحریک کو موثر اور کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کو درپیش پیچیدہ اور گنجلک مسائل کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔ اس قسم کا تبصرہ عام طور سے وہ پس منظر بھی بیان کرے گا جو کسی خبر کے واقعہ کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور سرعت سے رونما ہوئے واقعات پر تبصرے بھی جلد اور موثر طور سے سامنے آنے چاہئیں۔

کاروان آن لائن جدید الیکٹرانک سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مربوط اور موثر رائے اپنے پڑھنے والوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنے سب پڑھنے والوں کو اس بات کی دعوت بھی دیتے ہیں کہ وہ خود بھی مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کاروان آن لائن پر شائع ہونے والی خبروں، تبصروں یا آراء پر بھی اظہار خیال کرسکتے ہیں۔ کاروان آزادی رائے کے بنیادی حق پر یقین رکھتا ہے اور ہر قسم کی آراء کا خیرمقدم کرے گا۔ اس سلسلہ میں کاروان آن لائن کی پالیسی ’’رہنما اصول‘‘ کے تحت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

کاروان آن لائن ہر اس ملک اور علاقے کے بارے میں رپورٹس تبصرے، جائزے اور معلومات شائع کرے گا جہاں پاکستانی آباد ہیں اور اپنے مسائل کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ہمارے سب پڑھنے والے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ملک اور علاقے کے بارے میں خبریں اور رپورٹس ہمیں بھیج سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ خود بھی اپنے گردو نواح رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس طرح دنیا کے دیگر ملکوں میں آباد پاکستانی آپ کی صورت حال سے باخبر ہوسکیں گے اور ان مسائل کے بارے میں بھی جان سکیں گے خود انہیں بھی اپنے معاشروں میں پیش آتے ہیں۔ کاروان آن لائن تمام پاکستانیوں کو باہم مواصلت کا ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے کا سبب بن سکے گا۔

پاکستانی جہاں بھی ہوں وہ پاکستان کی سیاست اور ثقافت سے جڑے رہتے ہیں اور وہاں پر رونما ہونے والے واقعات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اس لئے کاروان آن لائن پاکستان اور اس ریجن کے امور پر خاص طور سے تبصرے اور جائزے پیش کرے گا۔ کاروان آن لائن پاکستان، اسلام اور اس سے متعلق ثقافتی اور سماجی معاملات پر تبصرے اور مضامین پیش کرے گا تاکہ دنیا میں اس خطے اور اس کے لوگوں کے بارے میں مثبت اور درست آگہی کو فروغ مل سکے۔

کاروان آن لائن ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں دنیا کے ہر گوشے میں آباد پاکستانی ایک دوسرے کے بارے میں جان سکیں۔ اپنے مسائل اور معلومات کا تبادلہ کرسکیں اور دیگر علاقوں میں آباد پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہوسکیں۔

خبریں افراد اور ان کے گرد رونما ہونے والے واقعات سے متعلق ہوتی ہیں۔ ہر خبر اہم اور ہر واقعہ دلچسپ ہوتا ہے۔ اس لئے کاروان کی کوشش ہوگی کہ ہم عالمی، علاقائی، سیاسی، سماجی اور اقتصادی معاملات کے ساتھ انفرادی اور مقامی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں کی رپورٹس بھی پیش کی جائیں۔ کاروان کے قارئین اپنی تقریبات کی تصاویر اور رپورٹ کاروان میں اشاعت کے لئے روانہ کرسکتے ہیں۔ ہم انہیں مناسب طریقے سے شائع کریں گے۔

Threat is from inside

Army Chief General Raheel Sharif assured the nation that country’s borders are secure and the army is aware of threats and intrigues of the enemies. Speaking at an even

Read more

loading...