معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

چینی ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

  وقت اشاعت: 06 اپریل 2018

لاہور: ڈسٹرکٹ پولیس افسر خانیوال رضوان عمر گوندل نے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کرنے والے چینی کمپنی کے ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی پی او خانیوال نے چینی کمپنی کے جن ورکرز کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان میں کمپنی کا کنٹری پراجیکٹ مینیجر بھی شامل ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او نے چینی ورکرز کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کے واقعہ کا ذمہ دار چینی باشندوں کو قرار دے کر اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ 5 چینی ورکرز کو ناقابلِ قبول شخص قرار دے، جبکہ یہ تجویز بھی پیش کی کہ پنجاب پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے اہلکاروں کو نورپور کیمپ سے منتقل کیا جائے۔

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کے لیے قائم کیا گیا یہ کیمپ اے کیٹیگری میں آتا ہے۔ لہٰذا چینی کمپنی کو یہاں سیکیورٹی کے حوالے سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔ یاد رہے کہ 4 اپریل کو خانیوال سے قریب نورپور کیمپ میں موجود چینی کمپنی کے مزدوروں نے سیکیورٹی کے بغیر باہر جانے کی اجازت طلب کی تھی جسے سیکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے ایس پی یو اہلکاروں نے مسترد کرتے ہوئے انہیں کیمپ میں ہی رہنے کا مشورہ دیا۔

بعدِ میں چینی باشندوں کا سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تنازعہ شدت اختیار کرگیا اور انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کیمپ کی بجلی کاٹ دی۔ اس صورت حال کے پیش نظر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے چینی انجینیئرز کے ساتھ مذاکرات کیے جو کئی گھنٹے جاری رہنے کے بعد ناکام ہوگئے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے فیصل آباد جانے والی قومی شاہراہ ایم فور موٹروے کی تعمیر کرنے والے چینی انجینیئرز اور ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے  ہیوی مشینری کی مدد سے اہم شاہراہیں بند کردیں جس کے بعد خانیوال سے دیگر شہروں کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ چینی کمپنی نے موقف اختیار کیا کہ ایس پی یو کے اہکاروں نے چینی مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس اہلکاروں نے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے اس کو جھوٹ قرار دیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی ورکر سیکیورٹی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...