معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

سلمان خان کو پانچ سال سزا

  وقت اشاعت: 05 اپریل 2018

جودھ پور: راجستھان کی ایک عدالت نے ہرن کےغیر قانونی شکار کے الزام میں معروف اداکار سلمان خان کو  پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں جودھ پور کی سنٹرل جیل پہنچا دیا گیا ہے اور سیشن کورٹ میں ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جمعہ کی صبح ہ گی۔ سلمان خان کو دو نایاب ہرنوں کے شکار میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے سلمان خان کو دس ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ اس مقدمے میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم بھی ملزمان تھے تاہم ان سب کو بری کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر نے بتایا ہے کہ جس وقت سلمان خان کو مجرم قرار دیا گیا اس وقت عدالت میں سلمان کے ساتھ ان کی بہنیں کھڑی تھیں۔ سماعت کے موقع پر جودھ پور کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ عدالت کے باہر لوگوں کے ہجوم اور میڈیا کو دور رکھنے کے لیے رکاوٹیں لگا دی گئی تھیں۔

ہرنوں کے شکار کا معاملہ 1998 کا ہے۔ سلمان خان، سیف علی خان، تبو، سونالی اور نیلم فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی شوٹنگ کے لیے جودھ پور میں تھے۔ سلمان خان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک گاؤں کے نزدیک نایاب نسل کے دو چنکارا ہرنوں کا شکار کیا۔ شکار کے وقت مبینہ طور پر دوسرے اداکار بھی ان کے ساتھ تھے۔ 20 برس پرانے اس مقدمے کا فیصلہ 28 مارچ کو محفوظ کیا گیا تھا۔

سلمان خان اسی کیس سے متعلق آرمز ایکٹ کے تحت ایک دیگر معاملے میں پانچ برس کی ‎سزا ہوئی تھی اور انہوں نے نے ایک ہفتہ جیل میں بھی گزارا تھا ۔ لیکن بعد میں راجستھان ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کر دی تھی۔  بھارتی ریاست راجھستان کی مقامی عدالت نے بولی وڈ  ہیرو سلمان خان کو 5 اپریل کو 20 سال پرانے نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

سلمان خان کو اسی کیس میں اسی عدالت نے کم سے کم 3 مختلف معاملات میں بری کردیا تھا، تاہم ان پر نایاب نسل کے سیاہ ہرن کے شکار کا الزام ثابت ہونے پر انہیں جیل کی سزا سنائی گئی۔ اب سلمان خان کے جیل سے باہر آنے کا واحد راستہ عدالت میں نظرثانی کی درخواست ہے، جس کے لیے اداکار نے پہلے ہی انتظامات کر رکھے ہیں۔

نیوز 18 کے مطابق سلمان خان کو قید کی سزا کے خلاف 6 اپریل کو جودھپور سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوگی۔ سلمان خان کو ضمانت ملتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی تاہم اہم سوال یہ ہے کہ دبنگ ہیرو کے 5 سال تک جیل جانے سے انہیں کتنا نقصان ہوگا۔ اور ان کی آنے والی فلموں کا کیا بنے گا۔

دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان کے جیل جانے سے نہ صرف انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ بلکہ بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری کو بھی اندازوں کے مطابق ایک ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت سلمان خان یومیہ کم سے کم 65 لاکھ 47 ہزار روپے کماتے ہیں لیکن جیل میں جانے کے بعد ان کی یہ کمائی بند ہوجائے گی۔

سلمان خان کی گزشتہ برس یعنی 2017 تک مجموعی ملکیت کا تخمینہ 1480 کروڑ روپے تھا، رواں برس ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافے کا امکان تھا۔ سلمان خان اس وقت اہم ترین اور میگا بجٹ فلمز کی شوٹنگ اور پروڈیوسنگ میں مصروف تھے۔ جب کہ وہ آنے والے مہینوں میں میگا بجٹ کے ٹی وی منصوبوں میں بھی نظر آنے والے تھے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...