معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

بھارتی ظلم کی مذمت

  وقت اشاعت: 03 اپریل 2018

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیریوں کی جد و جہد کو نہیں دبا سکتے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض فوج کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے حالیہ مظالم پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل باجوہ نےکہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتے جو ان کا بنیادی حق ہے۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان مخالف مظاہروں کے دوران قابض فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل  میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں ںے مزید کہا کہ انسانیت سوز مظالم اور ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

آرمی چیف کے علاوہ بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف پاکستان کے حکمرانوں، صحافیوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور اقوامِ متحدہ سے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی اس کارروائی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’آج مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بد ترین دن ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے 20 معصوم کشمیریوں کو شہید اور 300 سے زائد کو زخمی کردیا جبکہ 5 گھروں کو نذر آتش بھی کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی بھارتی کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری پر اس ظلم کو رکوانے میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...