معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

سیاست میں عدالتی مداخلت کے خاتمہ کا مطالبہ

  وقت اشاعت: 02 اپریل 2018

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فعالیت کم کرنے اور اداروں کو اپنی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں عدالتی مداخلت سے جمہوریت کمزور ہوگی۔  قاسم آباد میں مرحوم کمیونسٹ لیڈر جام ساقی کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد  میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اٹھارویں ترمیم کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) نے اداروں کو کمزور کیا ہے اور پیپلز پارٹی عدالتوں میں اصلاحات کے لئے جو  کام کرنا چاہتی تھی، اس میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بیان کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران سپریم کورٹ کی طرف سے  صحت اور تعلیم کے شعبہ میں سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی بھی موجود تھے اور  چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی موجودگی میں تھر  کے ہسپتالوں کی صورت حال کے بارے میں ٹی وی رپورٹ کی فوٹیج چلوا کر دکھائی اور کہا کہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کرتی ہے جب حکومت عوام کی ضرورتیں پوری کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ چیف جسٹس نے کلفٹن میں ایک فٹ پاتھ اسکول کے خلاف سندھ حکومت کی کارروائی پر بھی سوال اٹھائے تھے اور حکم دیا ہے کہ اس اسکول کے لئے ایک ہفتہ کے اندر باقاعدہ جگہ کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  بچوں کو فٹ پاتھ پر تعلیم دینا مستحسن نہیں لیکن جب حکومت ناکام ہو رہی ہو تو ایسی کوششیں سامنے آنا بھی فطری ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سیاست میں عدالتوں کی مداخلت سے نہ حکومت کو کام کرنے کا موقع ملتا ہے  اور نہ معاملات ٹھیک ہو سکتے ہیں بلکہ اس طرح عدالتی کام بھی متاثر ہوتا ہے۔   عدالتوں میں اٹھارہ لاکھ سے زائد مقدمات تاخیر کا شکار ہورہے ہیں اور متاثرین کو انصاف نہیں ملتا۔ اگرچہ بلاول کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)   اداروں کے درمیان تقسیم کے معاملہ پر مشکلات پیدا کرنے کا باعث ہے لیکن گزشتہ ہفتہ کے دوران نواز شریف نے بھی امور حکومت میں عدالتوں ک مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  عدالتیں ضرور یہ شوق بھی پورا کرلیں لیکن اٹھارہ لاکھ مقدمات میں انصاف دینے کے لئے بھی کچھ کام کیا جائے۔
 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...