معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

مقبوضہ کشمیر میں فوج کا تشدد

  وقت اشاعت: 01 اپریل 2018

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستان مخالف مظاہروں کے دوران قابض نہتے شہریوں پر فوج کی فائرنگ میں 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ خبروں  کے مطابق مذکورہ واقعہ کو جھڑپ کا نام دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات کشمیر کے جنوبی علاقے میں اس وقت سیکیورٹی اہلکاروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ مبینہ طور پر یہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے آئے تھے۔ پولیس  نے دعویٰ کیا کہ مبینہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے گھیرے کو توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی اور گرینیڈ پھینکے۔ تاہم وہ جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی وید نے بتایا کہ ’شوپیاں کے علاقے میں مبینہ کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک مبینہ دہشت گرد کو انت ناگ کے علاقے میں ہلاک کیا گیا اور ایک اور کو گرفتار کرلیا گیا‘۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس کے علاوہ شوپیاں میں ایک اور جھڑپ ہوئی جس میں متعدد مبینہ دہشت گردوں کو گھیرے میں لیا گیا اور جھڑپ جاری ہے تاہم ان واقعات کے حوالے سے کسی بھی کشمیری عسکریت پسند گروپ نے بیان جاری نہیں کیا۔

ان واقعات کے بعد مذکورہ علاقوں میں کشمیری شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور بھارت مخالف مظاہروں کا آغاز کیا جبکہ متعدد مظاہرین نے شوپیاں میں جاری جھڑپ والے علاقے میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کے مطابق ان جھڑپوں میں 3 درجن سے زائد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 8 نہتے کشمیریوں کی ہلاکت پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کے بعد انسانی حقوق چارٹر ایک مذاق بن گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں اور کشمیر لہولہو ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا گیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو شوپیاں اور دیالگم میں شہید کیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروپ کئی دہائیوں سے 5 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں اور اپنی آزادی یا وادی کو پاکستان کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...