معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

ڈو مور کا دباؤ

  وقت اشاعت: 18 مارچ 2018

واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستانی وزیر اعظم کو صدر ٹرمپ کی طرف سے افغانستان میں امن کے لئے مزید اقدام کرنے کا پیغام دیا ہے۔

واشنگٹن میں نائب صدر کے گھر پر پونے والی اس ملاقات میں نائب صدر مائیک پینس نے کہا  کہ پاکستان کو  طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے پاکستانی وزیرِ اعظم سے کہا کہ ان کے ملک کو طالبان اور دیگر شدت پسندوں کے سدّ باب کے لیے ’لازماً مزید‘ اقدامات کرنے ہوں گے۔  خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہ شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ ’حکومت پاکستان کو طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند گروہوں کی موجودگی کے حوالے سے مزید کارروائیاں کرنا ہوں گی۔‘ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پاکستان پر زور دیا کہ ’وہ اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے اور اسے ایسا کرنا چاہیے۔‘

پاکستان کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر سے ملاقات کی مزید تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔ تاہم پاکستانی ذرائع ابلاغ نے امریکی سرکاری ذرائع کے مطابق خبر دی ہے کہ یہ ملاقات پاکستان کی درخواست پر امریکی نائب صدر کے گھر پر ہوئی۔ تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی امریکی یا پاکستانی عہدیدار دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران موجود نہیں تھا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی نائب صدر مائیکل پینس کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر 'اپنے نقطہ نظر کی وضاحت' کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی محکمۂ دفاع بھی یہ بات باور کروا چکا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے اور یہ کہ امریکہ کو بعض معاملات پر شدید اختلافات ہیں اور ان پر کام کیا جا رہا ہے۔  اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن کا خیال ہے کہ پاکستان نے طالبان کی حمایت ختم کرنے کے لیے بہت کم کوشش کی ہے کیونکہ اس کی سکیورٹی ایجنسی انہیں اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

ادھر افغان صدر اشرف غنی نے گذشتہ ماہ افغان طالبان کو سیاسی جماعت کے طور پر تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہیں امن مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔ تاہم یہ پیشکش افغان آئین اور حکومت کی تابعداری سے مشروط تھی۔

 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...