معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن برطرف

  وقت اشاعت: 13 مارچ 2018

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ  ریکس ٹلرسن کو اپنے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی جگہ وہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نیا سیکریٹری آف سٹیٹ نامزد کررہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو اس عہدے پر بہترین کام کریں گے۔ انہوں نے ریکس ٹلرسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن نے بہترین خدمات انجام دیں۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے ریکس ٹلرسن کو برطرف کرنے کا اعلان اچانک اور غیر روائیتی طریقے سے سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن کے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ صدر نے ٹلرسن کو برطرف کرنے سے پہلے ان سے ملاقات بھی نہیں کی تھی۔ اس اچانک برطرفی کی کوئی وجہ بھی ابھی تک نہیں بتائی گئی۔

ٹرمپ کی ٹویٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  سی آئی اے میں مائیک پومپیو کی جگہ پر ان کی ڈپٹی جینا ہاسپل اب اس ایجنسی کی سربراہ ہوں گی۔ وہ سی آئی کی ڈائریکٹر بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔   ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ریکس ٹلرسن کے دورہ افریقہ سے واپس آتے ہی سامنے آیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم عہدوں میں ہونے اس تبدیلی کے حوالے سے کسی قسم کی وضاحت دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ امریکی صدر  سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو سے تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سے کئی بار یہ خبر سامنے آئی لیکن اس کی تردید کی جاتی رہی تھی۔ ۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے 20 جولائی کو پینٹاگون میں ایک اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق کہا تھا اور مستعفی ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ بعد ازاں عالمی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واقعے کے بعد نائب صدر مائیک پینس نے ٹلرسن سے بات کی تھی اور انہیں کم از کم ایک سال تک اپنا عہدہ نہ چھوڑنے پر زور دیا تھا۔

نائب صدر کے علاوہ اس وقت کے ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری جان کیلی اور ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس نے بھی ٹلرسن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات کو بہتر کرنے کی تجویز دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری آف اسٹیٹ کے درمیان قطر اور شمالی کوریا کے معاملے پر بھی اختلافات منظر عام پر آئے تھے۔
 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...