معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

اعتزاز احسن ، نواز شریف پر برسے

  وقت اشاعت: 08 مارچ 2018

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے حکومتی اراکین کے اداروں کے خلاف بیانات پر تشویش کا کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے بیانات فوج کو مداخلت کی برملا دعوت دے رہے ہیں۔ سینیٹ میں الوداعی تقریر کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے فرحت اللہ بابر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’فرحت اللہ بابر کی تقریر سے متفق ہوں کہ عدلیہ کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے، فوج کو طالع آزمائی نہیں کرنی چاہیے اور فرحت اللہ بابر نے یہ بھی درست فرمایا کہ جب ججز اپنے فیصلے میں شاعری لکھتے ہیں تو خوف آتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’جج جب زیادہ بولتے ہیں تو تجاوز کرتے ہیں، جب فوجی ہزار روپیہ فیض آباد دھرنے میں بانٹتے ہیں تو وہ آئین میں کردار سے تجاوز کرتے ہیں۔‘ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’اقامہ، پاناما کا فیصلہ منظور نہیں لیکن جب عدلیہ حدیبیہ کا فیصلہ دیتی ہے تو ہمارے لیے وہ منظور ہے، پھر اسے بھی مسترد کرو۔ یوسف رضا گیلانی سے تو کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانو اور سیٹ سے اترو لیکن جب اپنے لیے یہی فیصلہ آئے تو ’فیصلہ نامنظور‘ کے نعرے لگوائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اسی بینچ نے اورنج ٹرین کا اتنا بڑا تحفہ دے دیا لیکن شالیمار گارڈن بھاڑ میں جائے۔ جب احد چیمہ پکڑا جائے تو اسی عدلیہ اور پراسیکیوٹر کو غلط کہتے ہو، سندھ میں سرکاری افسران گرفتار ہوئے تو کوئی قلم چھوڑ ہڑتال نہیں ہوئی تو کیا پنجاب انوکھا ہے۔ چیف سیکریٹری کے کمرے میں فیصلہ ہوا کہ ہڑتال ہوگی جو بغاوت ہے، پنجاب بغاوت کرے تو ٹھیک لیکن بلوچستان میں پتہ ہلے تو بندہ اٹھا لو۔‘

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ’آپ کے جلسوں میں آئینی ادارے کے خلاف دھمال ڈالنا اور حکومتی اراکین کی بات چیت سے واضح طور پر پتہ چلتا ہے کہ عدلیہ نے ان پر بڑا نرم ہاتھ رکھا ہے۔ لیکن یہ بیان بازی  فوج کو مداخلت کی دعوت دینے  کے مترادف ہے۔ ’میرے عزیز ہم وطنں‘ کی تقریر کا جواز پیدا کیا جارہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ فوج اس وقت بڑی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ فوج ہماری فوج ہے۔ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کہیں اور سے لکھوائے جاتے ہیں، کہاں سے لکھوائے جاتے ہیں حکومت تو آپ کی ہے؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس بات سے بلکل انکار نہیں کہ اداروں کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے لیکن ہمیں بھی اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے، ہیں خود احتسابی کرنی چاہی۔ ہمیں کس نے اجازت دی کہ جلسوں میں کہیں کہ پانچ ججوں نے فیصلہ دے کر نکالا، جب چیف جسٹس پر اتنا دباؤ پڑتا ہے تو احتساب عدالت کے جسٹس بشیر پر کتنا دباؤ پڑتا ہوگا اور عدالت پر کتنا دباؤ پڑتا ہوگا۔‘

اعتزاز احسن کی تقریر سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی اور سینیٹر فرحت اللہ بابر کے بیانات کے تناظر میں بے حد اہم ہے۔ ان تقریروں میں اداروں کی حدود اور عدالتوں کو فعالیت سے بچانے کی بات کی گئی تھی۔ اس سے ایک روز بعد نواز شریف نے رضا ربانی کو سینیٹ کا چئیرمین بنوانے کی بات کی تھی جسے آصف زرداری نے مسترد کردیا تھا۔ اس طرح آج اعتزاز احسن نے زرداری کیمپ کی طرف سے نواز شریف کے خلاف سیاسی حساب بربار کرنے کی کوشش کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...