معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

سری لنکا میں مسلمانوں پر حملے

  وقت اشاعت: 06 مارچ 2018

کولمبو: سری لنکا میں کابینہ نے مسلمانوں کے کاروبار اور مساجد پر کئی حملوں کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فصیلہ کیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کینڈی کے بعض علاقوں میں اکثریتی بدھ مت سنہلا برادری کی جانب سے مسلمانوں کی دکانوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ  کیا گیا ہے۔ سری لنکا کے حکام کو خدشہ ہے کہ جلائی گئی ایک عمارت سے ایک نوجوان مسلمان کی لاش برآمد ہونے کے بعد انتقامی حملے ہو سکتے ہیں۔

علاقے میں کشیدہ حالات اس وقت پیدا ہوئے جب ایک ہفتہ قبل مبینہ طور پر چند مسلمانوں نے ٹریفک کے ایک تنازعے پر بدھ مت برادری کے شخص پر تشدد کیا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔  سری لنکا میں کشیدگی  2012 سے پائی جاتی ہے جس میں رجعت پسند بدھ مت گروپوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں پولیس نے مبینہ طور پر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں ملوث ایک بودھ مذہبی رہنما کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والے 32 سالہ شخص کا تعلق سخت گیر بودھ تنظیم 'بودو بالا سینا' سے تھا۔ ان پر مسلمانوں کے خلاف حملے اور آتش زنی کرنے جیسے متعدد الزامات ہیں جس سے ملک میں مذہبی منافرت اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ان کا کولمبو کے مضافات میں ہونے والی آتشزدگی سے براہ راست تعلق ہے۔ گرفتار کیے گئے مذکورہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔

ماضی میں سری لنکا میں مسلم اقلیتوں کو پیٹرول بموں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بدھ مت الزام لگاتے ہیں کہ مسلمان اور عیسائی لوگوں کے مذہب تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں تاہم مسلمان اور عیسائی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

(بشکریہ: بی بی سی ۔ اردو)
 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...