معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

آذربائیجان: آتشزنی میں 26 ہلاک

  وقت اشاعت: 03 مارچ 2018

باکو: آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں نشہ کرنے والے افراد کی بحالی کے مرکز میں آگ لگنے سے 26 افراد جھلس کرہلاک ہو گئے۔  مقامی سماجی تنظیم کے مطابق عمارت  لکڑی کی بنی ہوئی تھی اور حفاظتی اقدامات انتہائی ناقص تھے۔

مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں آگ کے شعلے کھڑیوں سے نکل رہے ہیں۔ مقامی نیوز ایجنسی اے پی اے کے مطابق 10 افراد پر  مشتمل  فائر برگیڈ کے عملے نے 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور حکومتی سطح پر کمیشن تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لواحقین کو مالی امدادی فراہم کی جائے گی۔

جنرل پراسیکیوٹرکے دفتر اور وزارت صحت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’باکو میں قائم ہیلتھ سینٹر میں صبح 6 بجے آگ بھڑکی اور اب تک سینٹر سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 25 ہے‘۔ اعلامیے کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے 4 متاثرین کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم 200 سے زائد مریضوں اور طبی عملے کو حفاظت سے نکال گیا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ’عمارت میں آگ سرکٹ کی خرابی سے لگی‘۔

جنرل پراسیکیوٹر نے بلڈنگ میں ناقص حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے باعث سیفٹی قواعد پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا جس کے باعث متعدد واقعات میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...