معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

سعودی فوجی قیادت تبدیل

  وقت اشاعت: 27 فروری 2018

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عددالعزیز نے سعودی عرب کی دفاعی اسٹیبلشمنٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے فوج کے چیف آف اسٹاف سمیت اہم فوجی قیادت کو تبدیل کردیا ہے۔  خبروںکے مطابق سعودی عرب کے حکام کا کہنا تھا کہ سعودی بادشاہ کی جانب سے زمینی اور فضائی افواج کے سربراہان کے علاوہ متعدد نائب وزراء اور سول حکام کو بھی تبدیل کیا گیا۔

سرکاری سطح پر ان تبدیلیوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم یہ سب اس وقت سامنے آیا ہے جب ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے فوجی اصلاحات جاری ہیں اور یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو 3 سال مکمل ہونے کو ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البنیان کو ان کی خدمات سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ فواد الروائلی کو تعینات کردیا ہے۔ خیال رہے کہ جنرل عبدالرحمٰن بن صالح البنیان کو رواں ہفتے ریاست کی دفاعی کمپنی سعودی عریبین ملٹری انڈسٹری (سامی) کی جانب سے دفاعی نمائش کا افتتاح کرنا تھا، جس کے بعد انہیں ریٹائر ہوجانا تھا۔

محمد بن سلمان سعودی ریاست کے بادشاہ کے بیٹے اور ان کے وارث ہیں جبکہ وہ ملک کے وزیر دفاع کے طور پر طاقت پر اپنا قبضہ مضبوط کر رہے ہیں۔ نوجوان ولی عہد کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کی گئیں اور انہوں نے جارحانہ علاقائی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں پڑوسی ملک یمن میں 2015 سے فوج کی مداخلت اور پراکسی وار جاری ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے یمن کے تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی حقوق کا مسئلہ قرار دیا جاچکا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس تنازع میں 9 ہزار 200 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ 2 ہزار 200 یمنی شہری ہیضے کے باعث بھی ہلاک ہوئے۔

سعودی شاہ سلمان کی جانب سے جاری کیے گئے فرمان میں نائب وزراء، نائب صوبائی گورنر اور شاہی عدالت کے مشیر کی اہم نشستیں نوجوان سویلینز کو تفویض کردی گئی ہیں۔ تمادار بنت یوسف الرامح کو نائب وزیر محنت اور سماجی ترقی تعینات کیا گیا ہے جو ایک قدامت پسند ریاست میں خواتین کے لیے سینئر سرکاری نشست ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...