معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں

  وقت اشاعت: 25 فروری 2018

دبئی: مشہور و مقبول بھارتی اداکارہ سری دیوی دل کا دورہ پڑنے سے 54 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ وہ اپنے اہل خاندان کے ہمراہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے دبئی آئی ہوئی تھیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  سپراسٹار ادکارہ کے انتقال کے وقت ان کے ساتھ ان کے شوہر بونی کپور اور ان کی بیٹی خوشی موجود تھے اور ان کے دیور سنجے کپور نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ سنجے کپور نے انڈین ایکسپریس کو خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر درست ہے کہ سری دیوی انتقال کر گئی ہیں۔ میں دبئی میں تھا اور ابھی یہاں پہنچا ہوں لیکن اب واپس دبئی روانہ ہو رہا ہوں۔

معروف اداکارہ کی موت کے اس المناک واقعے پر بالی وڈ اسٹارز نے  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 

سری دیوی کا اصل نام شری اما ینگر ایاپن تھا اور انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ 1978 میں بالی وڈ میں ڈیبیو سے قبل تامل، تیلگو، ملیالم اور بنگالی فلموں میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں چاندنی، لمحے، جدائی، مسٹر انڈیا، گمراہ، خدا گواہ، لاڈلا سمیت کئی فلموں میں اپنی  اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔

بالی وڈ اسٹار نے نہ صرف اپنے کیریئر کے پہلے حصے میں شاندار اداکاری کی بلکہ کیریئر کے دوسرے حصے میں انگلش ونگلش اور موم جیسی فلموں میں جاندار اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔ فلمی دنیا کیلئے ان کی بے انتہا خدمات پر 2013 میں بھارتی حکومت نے انہیں ملک کے چوتھے بڑے شہری اعزاز 'پدما شری' سے نوازا تھا۔

2013 میں بھارتی سینما کے 100 سال کی تکمیل پر آئی بی این- سی این این نے ووٹنگ کی تھی جس میں عوام نے انہیں 100 سال میں بھارت کی سب سے عظیم اداکارہ قرار دیا تھا۔ رواں سال ان کی بیٹی کرن جوہر کی فلم کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...