معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

کرکٹ میلہ شروع : پی ایس ایل تھری کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

  وقت اشاعت: 23 فروری 2018

دبئی : صحرائے عرب میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے بعد ایونٹ کے پہلے میچ کا آغاز ہوگیا۔

چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کیلیے بے تاب شائقین کا انتظارختم ہوا۔  پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گلوکاروں عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے اور امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریب میں پاکستان کے ثقافتی رنگ بھی نمایاں تھے۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ ایونٹ کا پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے میچ میں نئی ٹیم ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے افتتاحی میچ میں لیگ کی نئی فرنچائز ملتان سلطان نے کمار سنگاکارا اور کپتان شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو سات وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیت کیلئے152رنز کا ہدف دیا ۔ محمد حفیظ 59 ، ڈیوان اسمتھ24اور ڈیرن سیمی29رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملتان سلطانز نے جس کا اس ایونٹ میں پہلا میچ تھا شاندارآغاز کیا اورابتدا میں ہی پشاور زلمی کی دو وکٹیں صرف22رنزپر حاصل کرلیں تاہم اس موقع پر محمد حفیظ 59اور ڈیوان اسمتھ 24نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا۔

محمد حفیظ کے آؤ ٹ ہونے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے بھی انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئےصرف 11گیندوں پر29رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کا مجموعہ151رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے2، سہیل تنویر،عمران طاہر ، ولیون اورجنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...