معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

ایران میں مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار، 66 افراد ہلاک ہوگئے

  وقت اشاعت: 18 فروری 2018

تہران: ایران کا ایک مسافر بردار جہاز پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جہاز میں سوار مسافر اور عملے سمیت سوار تمام 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آسمان ائر لائن کا مسافر برادر طیارہ تہران سے جنوب مغربی شہر یسوج جا رہا تھا۔ طایرہ اصفہان کے قریب گر کر تباہ ہوا۔  خبروں کے مطابق مسافر طیارہ وسطی ایران میں پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

ایران کے امدادی ادارے ہلالِ احمر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو اور سرچ کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ جہاز مقامی وقت کے مطابق تہران سے صبح آٹھ بجے روانہ ہوا تھا اور پرواز کے ایک گھنٹے کے بعد  ریڈار سے غائب ہو گیا۔  جہاز یسوج سے 22 کلو میٹر کے فاصلے پر ڈینا پہاڑ پر گر کر تباہ ہو گیا۔

آسمان ائرلائن کا مسافر جہاز فرانسیسی ساختہ اے ٹی آر 72-500 جہاز تھا۔ جہاز میں سوار 60 مسافروں کے علاوہ دو سکیورٹی، پائلٹ اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ ائر لائن کے ترجمان محمد تباتبانی کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں تلاش کے بعد ہمیں مطلع کیا گیا کہ جہاز تباہ ہو گیا ہے اور بد قسمتی سے تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ایمرجنسی سروس کے سربراہ پیر حسین نے کہا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور ایمرجنسی ٹیموں جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر کے بجائے زمینی راستے سے پہنچ رہی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...