معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

فلوریڈا اسکول فائرنگ میں 17 افراد ہلاک

  وقت اشاعت: 15 فروری 2018

پارک لینڈ: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی اسکول میں 19 سالہ طالب علم نے  فائرنگ کرکے 17 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسکول سے 17 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔  مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی اسکول کا سابق طالب علم تھا جسے انتظامیہ نے طالب علموں کو دھمکیاں دینے کی وجہ سے اسکول سے نکال دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے اندر گھس کر الارم بجایا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور پھر اس نے طالب علموں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ نیویارک ٹائمز نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم نے اے ایف 15 خود کار ہتھیار استعمال کیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بیشتر کی حالات تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ  ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ بھگدڑ مچ جانے کے بعد ملزم نے اسکول کے اندورنی حصے میں فائرنگ کی اور تقریباً 12 طالب علموں کو ہلاک کردیا اور پھر باہر آکر گلی کے کنارے پر کھڑے تین افراد پر بھی فائرنگ کی۔  

واضح رہے کہ امریکہ میں دیگر پرتشدد واقعات کے علاوہ طالب علموں کی جانب سے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 2017 میں متعدد ایسے واقعات پیش آئے جس میں سینکڑوں امریکی شہری لقمہ اجل بنے۔  ستمبر میں لاس اینجلس کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ اکتوبر 2017 میں امریکی شہر لاس ویگاس میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 58 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ نومبر 2017 میں ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...