معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

شام پر اسرائیلی حملے

  وقت اشاعت: 10 فروری 2018

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ نئ شام کی طرف سے ایک اسرائیلی ایف 16 طیارہ مار گرانے کے بعد  شام میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے اس نے ایران سے منسلک ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔ 

اس سے قبل اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ اسرائیل کی ہی حدود میں گرا دیا گیا تھا۔  اسے شام کی حدود میں کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیل کے مطابق ایف 16 طیارے کو شام کی سرزمین سے طیارہ گرانے والی توپوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز گر گیا۔ دوسری جانب شام اور ایران نے مشترکہ بیان میں ان اسرائیلی الزامات کی تردید کی ہے کہ ایک  ایرانی ڈرون نے شام سے  اسرائیلی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔

اسرائیل نے کہا تھا کہ اس کا ایف 16 طیارہ شام کے اندر اس ایرانی ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا جہاں سے اسرائیلی سرزمین کے اندر ایک ڈرون چھوڑا گیا تھا۔ اسرائیلی محکمۂ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رونن مینیلس نے کہا کہ یہ ڈورن اسرائیلی علاقے میں گرا اور وہ ’ہمارے قبضے میں ہے۔‘

شمالی اسرائیل کے شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ سرحدی علاقے کے اسرائیلی شہریوں نے کئی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاعات دی ہیں۔  اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے ایک ایرانی ڈرون کو نشانہ بنایا جسے شام سے چھوڑا گیا تھا اور وہ اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔'

شام کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاع نے ہفتے کو شامی فوجی اڈے کے خلاف اسرائیل کی طرف سے ’جارحیت‘ کے بعد  اسرائیلی طیاروں کو نشانہ بنایا تھا۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...