معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

’ایسی پارلیمنٹ پر لعنت‘ قومی اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

  وقت اشاعت: 18 جنوری 2018

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے عمران خان کے پارلیمنٹ کو لعنت دینے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے ایوان کو نہیں بلکہ خود کو گالی دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر ارکان اسمبلی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں کے ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ گزشتہ روز لاہور کے جلسے میں نہ صرف اس ایوان بلکہ 22 کروڑ غیور عوام کے مینڈیٹ کی بھی توہین کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے کل والی باتوں کا بہت دکھ ہوا، ہم حکومت کی ناکامیاں پارلیمنٹ کے سر ڈال رہے ہیں، میں اپنے منہ سے وہ الفاظ بول نہیں سکتا جو کل کہے گئے، ہر اس شخص کے منہ میں خاک جوایسا لفظ استعمال کرتا ہے، پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے، کیا آپ پارلیمنٹ کو تالا لگا کر آمر کو بلانا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن ادارے کو گالیاں دینا قابل مذمت ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن ادارے کو گالیاں دینا قابل مذمت ہے، تحریک انصاف نے 2014 میں بھی استعفے دیے لیکن پھر گھٹنوں کے بل چل کر واپس آئے، شیخ رشید کو 2002 میں ایک کرنل نے تھپڑ مارا تو شاہد خاقان عباسی نے اس کرنل کی درگت بنائی، یہ تو ان کی اوقات ہے اور یہ پارلیمنٹ کو گالی دیتے ہیں، پارلیمنٹ کے بغیر سیاستدانوں کا کوئی وجود نہیں ہے، آپ جس ایوان کا قائد ایوان بننے کی خواہش رکھتے ہیں اس ایوان کو گالی دے رہے ہیں، آپ کو اداروں کی تکریم کا احساس نہیں اس لیے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ عمران خان خود بھی اس پارلیمنٹ کا رکن ہے اور اس نے خود پر بھی لعنت بھیجی ہے، وہ عموما اس قسم کے بکواس کرتا رہتا ہے، ان لوگوں نے اپنی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی پر بھی لعنت بھیجی ہے، ہم ان الفاظ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ان لوگوں کے خلاف تحریک استحقاق پیش ہونی چاہئے، اپنے لوگ پارلیمنٹ کو گالیاں دیں گے تو دوسرے ادارے کیسے پارلیمنٹ کا احترام کریں گے۔

اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا کہ شیخ رشید کو دس سال کے لیے نا اہل کیا جائے، عمران خان کے ہاتھ میں وزارت عظمی کی لکیر ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے، جبکہ آج انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کےلیے ’لعنت‘ کا لفظ تو بہت چھوٹا ہے اگر کسی کو میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے۔ شیخ رشید نے بھی جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم پر لعنت بھیجتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...