معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

بھارتی فوج کی جارحیت، 2 خواتین شہید، پاکستان کا شدید احتجاج

  وقت اشاعت: 18 جنوری 2018

بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب سیالکوٹ میں چپھرار سیکٹر کے ایک سرحدی گاؤں کنڈان پور میں رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا اور بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا۔ ورکنگ باونڈري پر بھارت کي بلا اشتعال فائرنگ کے نتيجے ميں دو خواتين کي شہادت اور معصوم شہريوں کے زخمي ہونے پر پاکستان نے شديد احتجاج کيا ہے اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کيا گيا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ لائن آف کنٹرول پر جند روٹ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں لائن کمیونیکیشن کی مرمت کے کام میں مصروف پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔ تاہم پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔

رواں ماہ 4 جنوری کو بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی علاقے فروال سیکٹر میں شہری آبادی کو خودکار اسلحے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں پاکستان اور بھارتی افواج کی جانب سے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے تاہم اس کے باوجود جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2017 میں پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کی ملاقات میں 2003 کے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف وزری جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارتی فوجیوں نے 1881 مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت کل 87 افراد جاں بحق ہوئے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...