’زینب ہماری بیٹی تھی، واقعہ پاکستان کیلئے شرمندگی کا سبب‘

  وقت اشاعت: 11 جنوری 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ زینب ہماری بھی بیٹی تھی اور یہ واقعہ پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں الرازی میڈیکل کالج کے الحاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ڈاکٹرز کی ایسی ٹیم چاہیے جو میڈیکل کالج کی انسپکشن کر سکے، میں نے کل آپ کو ٹی وی پروگرام میں سنا، مانتا ہوں کہ آپ کے بغیر وکلا ء تحریک نہیں چل سکتی تھی، آپ کا یہی کردار میڈیکل کالجز کے معاملے پر بھی درکار ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلا ء تحریک کا منفی پہلو یہ نکلا  کہ جج متکبر اور وکلاء متشددہو گئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تکبر ایک ناسور اور جج کی موت ہے، جج میں تکبر آجائے تو وہ جج نہیں رہتا، وکلاء سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ تشدد کا پہلو چھوڑ دیں، آج عدالتوں میں ہڑتال کس وجہ سے ہوئی ہے، جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ قصور واقعے کی وجہ سے وکلاء نے ہڑتال کی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ قصور کا واقعہ پاکستان کے لئے باعث شرمندگی ہے، زینب ہماری بھی بیٹی تھی، قصور واقعے پر میری اہلیہ بھی پریشان ہیں۔ وکلا ء احتجاج کریں لیکن ہڑتال جائز نہیں۔ مقدمے کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...