قصور: زینب کی تدفین کے بعد بھی حالات کشیدہ

  وقت اشاعت: 11 جنوری 2018

پنجاب کے ضلع قصور میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کی لاش ملنے کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں اور جمعرات کو بھی شہر میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

مظاہرین جمعرات کو قصور کے ضلعی ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے جہاں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی تھیں۔

ڈنڈوں سے لیس مظاہرین نے ہسپتال کے باہر لگے پینر پھاڑ دیے اور توڑ پھوڑ کی۔ وہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جمعرات کو علی الصبح شہر کا دورہ کیا جس کے دوران وہ زینب کے گھر بھی گئی اور متاثرہ گھرانے سے ملاقات کی۔

روڈ کوٹ کے علاقے کی رہائشی زینب اتوار سے لاپتہ تھی اور ان کی لاش منگل کو ایک کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی۔

لاش ملنے کے بعد شہر میں پولیس اور حکومتی اداروں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

بدھ کو ان مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک بھی ہوئے، جن کے ورثا رات گئے تک ان کی لاشیں شہر کے داخلی راستے پر رکھ کر احتجاج کرتے رہے۔

بی بی سی کے وقاص انور کے مطابق شہر کے داخلی راستے جمعرات کو بھی بند ہیں اور وہاں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے دھرنا دیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ افراد میڈیا کی گاڑیوں کے علاوہ کسی کو وہاں سے گزرنے نہیں دے رہے اور دیگر گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑے جا رہے ہیں۔

وطن واپسی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے زینب کی والدہ نے کہا کہ 'مجھے کچھ نہیں چاہیے صرف انصاف چاہیے۔‘

جمعرات کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں زینب کے گھر پہنچے۔ شہباز شریف نے زینب کے والدین سے اظہار تعزیت کیا اور مجرموں کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر قصور کے ڈی پی اور ذوالفقار احمد کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی پولیس ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں ایک جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی اس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی ہوئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...