معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست

  وقت اشاعت: 09 جنوری 2018

دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 247 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہدف کا تعاقب کررہے تھے کہ بارش ہوگئی، جس کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نیوزی لینڈ کو 25 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا ۔ کیوی کھلاڑی ہدف کا تعاقب کرر ہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اوپنرز آئے اور چلتے بنے تاہم محمد حفیظ، حسن علی اور شاداب کی نصف سنچریوں نے ٹیم کو سہارا دیا اور پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

اننگز کے آغاز میں اوپنر اظہر علی 6 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تو امام الحق بھی صرف 2 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم 10 رنز بنا سکے اور لوکی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک 27 اور کپتان سرفراز احمد صرف 3 رنز بنا کر اسپنر ٹوڈ ایسل کا شکار بنے۔

نصف سنچری بنانے والے محمد حفیظ 60 رنز بنا کر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد فہیم اشرف بھی صرف 7 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کا شکار ہوئے۔ حسن علی نے بھی اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز پر ٹم ساؤتھی کی گینڈ پر کیچ آؤٹ ہوگئے، شاداب خان نے بھی نصف سنچری اسکور کی اور 52 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بعدازاں محمد عامر نے 8 اور رومان رئیس 6 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اس اننگز میں نہ صرف اپنی نصف سنچری بنائی بلکہ ون ڈے میچز میں 6000 رنز بھی مکمل کیے اور اسی کے ساتھ  وہ 6000 رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے 10ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی جس میں فخر زمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم شامل کیا گیا جب کہ باقی تمام کھلاڑیوں میں اظہر علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔

قبل ازیں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہدف کے تعاقب کے بجائے اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے، کپتان نے مزید کہا کہ جب آپ دوسرے ملک جا کر کھیل رہے ہوں تو اس طرح کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں تاہم امید کرتا ہوں کہ اس بار اچھا پرفارم کریں گے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ مجبوراً ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے چونکہ پچھلے میچ میں فخر زمان گھٹنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اس لیے ان کی جگہ 22 سالہ امام الحق کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...