معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

شادی محل میں احتجاج پر 11 سعودی شہزادے گرفتار

  وقت اشاعت: 07 جنوری 2018

سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل میں احتجاج کرنے پر گیارہ شہزادوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس احتجاج میں شامل افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

احتجاج کرنے والا گروہ اس حکومتی فیصلے پر برہم تھا جس میں شاہی افراد کے بجلی اور پانی کے بل ادا کرنے سے روکا گیا تھا۔

سعودی حکومت آج کل تیل سے حاصل ہونے والی آمدن پر سے انحصار کم کرنے کے لیے بڑی معاشی تبدیلیاں کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی سبسڈیز اٹھانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اخراجات پر بھی نظر رکھی گئی ہے۔

سعودی عرب نے سال 2018 کے آغاز پر ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے زیادہ تر اشیا اور دیگر خدمات بشمول کھانا اور یوٹیلٹی بلز پر پانچ فیصد ٹیکس متعارف کرایا تھا۔

اس احتجاج کی خبر سب سے پہلے سعودی ویب سائٹ صدق نے شائع کی تھی۔

صدق کے مطابق شہزادوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے ایک کزن کو غیر واضح جرم پر سزائے موت دینے کی مالی طور پر تلافی بھی چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سعودی سرکاری پراسیکیوٹر نے ایک بیان میں ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو عوامی امن و امان خراب کرنے کے جرم میں جیل میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کرپشن کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے سلسلے میں درجنوں شہزادوں سمیت موجودہ اور سابق وزرا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...