معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

پاکستان انڈر 19ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

  وقت اشاعت: 31 2017

میلبرن: یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان انڈر19نے آسٹریلیا کو 49 رنز شکست دے دی۔ پاکستان جونئیرز نے تین میچز کی یہ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں سابق کپتان وسیم اکرم بھی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ سوئنگ کے سلطان نے کھلاڑیوں کو قیمتی مشورے دیئے اور گر کی باتیں بتائیں۔

جب میچ شروع ہوا تو پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیا، خاص طور پر اوپنر زید عالم نے 128 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ علی زریاب نے 56 رنز بنائے۔ پاکستان کا اسکور میچ میں 7 وکٹ پر 309 رنز رہا۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ہیکنے تو پاکستانی بولرز کے وار سہہ گئے لیکن دیگر کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکے۔ یہکنے نے 109 رنز بنائے لیکن ٹیم 9 وکٹ پر 260 رنز ہی بنا سکی ۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے سلیمان شفقت نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان جونئیرز نے 49 رنز کی فتح کے ساتھ تین میچز کی سیریز بھی دو صفر سے جیت لی ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...