اقوام متحدہ نے سالِ نو پر ریڈ الرٹ جاری کردیا

  وقت اشاعت: 31 2017

نیویارک: اقوام متحدہ نے نئے سال پر امن کی اپیل کی بجائے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا بھر میں قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے امن کا عمل الٹا ہوگیا، لہذا 2018 کے آغاز میں امن اپیل کی بجائے دنیا بھر کیلئے ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں، دنیا بھر میں قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے، عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، تنازعات بڑھ گئے ہیں اور نئے خطرات نے جنم لے لیا ہے، عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیزی سے ہورہی ہے، ہمارے مستقبل کا انحصار یکجہتی کے راستے پر ہے، عالمی رہنما مشترکہ مقاصد کیلیے عوام کو قریب لا کر ان کا اعتماد بحال کریں اور نئے سال پر اختلافات کو دور کرنے کا عزم کریں، مجھے یقین ہے کہ ہم مل جل کر دنیا کو مزید محفوظ بنا سکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...