معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

فلسطینیوں پر مظالم: نیوزی لینڈ کی گلوکارہ کا دورہ اسرائیل منسوخ

  وقت اشاعت: 26 2017

نیوزی لینڈ کی گلوکارہ لورڈ نے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف اسرائیل میں اپنا کنسرٹ منسوخ کردیا۔ ان سے پہلے 8 بڑے گلوکارہ بھی اسرائیل کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔

21 سالہ گلوکارہ لورڈ نے ایک ہفتے پہلے اسرائیل کے ٹور کا اعلان کیا تھا مگر اس وقت تک وہ فلسطینیوں پر قابض فورسز کے مظالم سے آگاہ نہیں تھیں، ان کا ذہن تبدیل کرنے میں ایک یہودی اور فلسطینی کارکن اور بہت سے مداحوں کا ہاتھ ہے۔ جنہوں نے لورڈ کو پروگرام منسوخ کرنے کےلیے خط لکھے اور حقائق بیان کیے۔ اس پر گلوکارہ نے کہا کہ میری آگاہی میں اضافے کا شکریہ، ہروقت سیکھنےکےمرحلےمیں ہوں۔

لورڈ پہلی فنکارہ نہیں جنہوں نے اسرائیل میں پرفارمنس منسوخ کرکے فلسطینی کے آواز میں آواز ملائی۔ ان سے پہلے 8بڑے گلوکارہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔ ان میں برطانوی موسیقار و گلوکار ایلوس کوسٹیلو،امریکی بینڈ دی پکیسز، گٹارسٹ سینٹانا، امریکی گلوکارہ لینا ڈیل رے، آسٹریلن فنکارہ نٹالی جین، امریکی موسیقار گلبرٹ اسکاٹ ہیرون، سونک یوتھ اور جنوبی افریقی گلوکار مین فریڈ کا ارتھ بینڈ شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...