معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

چھوٹے نواب تیمور کی ماموں رنبیر کے ساتھ تصویر وائرل

  وقت اشاعت: 26 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی اپنے ماموں رنبیر کپور کے ساتھ جاری ہونے والی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں تیمور رنبیر کی گود میں ہیں۔

نامور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان رواں ماہ پورے ایک برس کا ہوگیا ہے۔ اس عرصے میں تیمور کی لاتعداد تصاویر منظرعام پرآئیں جن میں سے کسی میں وہ اپنے والد، کسی میں والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ ہوتا تھا لیکن تیمور کی اپنے ماموں اداکاررنبیر کپور کے ساتھ آج تک ایک بھی تصویر نہیں تھی۔

رنبیر کے پرستاروں کی شدید خواہش تھی کہ تیمور کی رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں۔ تاہم گزشتہ روز مداحوں کی یہ خواہش رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے پوری کردی۔ گزشتہ روز کرسمس کے موقع پر پورے کپور خاندان نے مل کر کرسمس کا تہوار منایا جس میں سیف علی خان سمیت پٹودی خاندان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئیں جن میں تیمور کپور خاندان کے افراد کے ساتھ بہت زیادہ خوش نظر آرہا ہے۔

جب کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر جس میں رنبیر تیمورکو گود میں لیے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...