فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا 3دن میں زیادہ کمائی کا ریکارڈ

  وقت اشاعت: 26 2017

ممبئی: بولی وڈ سلطان سلمان خان کی 3 دن قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے تین دن میں 114 بھارتی کروڑ روپے سے زیادہ کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ پہلی بولی وڈ فلم ہے، جس نے ابتدائی 3 دن میں اتنے زیادہ پیسے کمائے، جب کہ وہ دوسری بھارتی فلم ہے جس نے ابتدائی 3 دن میں سب سے زیادہ پیسے بٹورے، ہندوستان کی ’باہو بلی 2‘ وہ دوسری فلم ہے جس نے ابتدائی 3 دن میں زیادہ پیسے بٹورے تھے۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی اس فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی، جس وجہ سے اسے یہاں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں آنے والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔

پہلی فلم کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کی خفیہ ایجنسیوں کے 2 ایجنٹس کے خفیہ مشن کے گرد گھومتی ہے۔ تاہم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بہت بڑی تبدیلی کرکے اسے حقیقی واقعے پر بنایا گیا ہے۔ فلم میں سلمان خان کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے عراق میں داعش کی جانب سے اغوا کی جانے والی 25 نرسز کو بازیاب کرانے کے خصوصی مشن پر بھیجا جاتا ہے، جہاں پاکستانی جاسوس بھی ایک مشن پر پہنچتا ہے۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ کو 22 دسمبر کو ریلیز کیا گیا، جس نے پہلے ہی دن 34 کروڑ بھارتی روپے سے زائد پیسے کمائے۔

بھارتی باکس آفس تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘اب تک 3 دن میں 114 کروڑ روپے سے زائد پیسے کما چکی۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے پہلے دن 34 کروڑ سے زائد، دوسرے دن 35 کروڑ روپے سے زائد جب کہ تیسرے دن 45 کروڑ روپے سے زائد پیسے کمائے۔

مجموعی طور پر ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 12 ویں فلم ہے، جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی، جب کہ ان کی یہ تیسری فلم ہے جو پہلے ہی 3 دن میں بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی۔ اس سے قبل سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور’سلطان‘ ابتدائی 3 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی تھیں۔

’ٹائیگر زندہ ہے‘ جہاں 3 دن میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی، وہیں وہ نہ صرف اب تک سب سے زیادہ کمانے والی بولی وڈ فلم بھی بن گئی، بلکہ وہ کسی بھی بولی وڈ اداکار کی ابتدائی 3 دن میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فلم بھی بن گئی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...