معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

شاہ رخ سب سے زیادہ رومانوی اداکار ہیں، کرینہ

  وقت اشاعت: 17 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کنگ خان کو سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورخان اورکنگ شاہ رخ خان ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ توان کا کہنا تھا کہ کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب آپ دنیا کے کسی کونے پرجائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپ کے ذہن میں اداکارشاہ رخ خان ہی آئیں گے۔

کرینہ کپورنے مزید کہا کہ شا ہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے، ان کی ایمانداری، لوگوں سے محبت کرنے کے جذبے اورخوش مزاجی نے انہیں اپنے مداحوں کے بہت قریب کیا، یہ عادتیں اورہنرکسی اوراداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں، جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...