معزز صارفین ہماری ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو ویب سائٹ دیکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے تو ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں شکریہ

کوئٹہ میں چرچ پرخودکش حملہ اور فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

  وقت اشاعت: 17 2017

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر میتھوڈسٹ چرچ پر بم حملے اور فائرنگ سے خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 خودکش حملہ آوروں نے گرجا گھر پر بم حملہ کیا اور اندر داخل ہوکر فائرنگ کی۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو خودکش حملہ آور تھے۔ گارڈز نے شک ہونے پر ایک حملہ آور کو دروازے پر روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد دوسرا حملہ آور گرجا گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے اندر گھس کر فائرنگ شروع کردی، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا حملہ آور بھی مارا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی۔

قانون نافذکرنے والے اہلکاروں نے زرغون روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا گیا اور جائے وقوعہ پر موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیاجبکہ صحافیوں کو بھی جائے وقوعہ سے دور کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے گرجا گھر میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں سمیت مسیحی برادری کے افراد عبادت کے لیے جمع تھے اور دعائیہ تقریب ہورہی تھی جبکہ کرسمس کی تیاریاں بھی کی جارہی تھیں۔

سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب کسی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے چرچ میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...