اداکار کمال احمد رضوی کو بچھڑے دو برس بیت گئے

  وقت اشاعت: 17 2017

کراچی: الن کے کردار سے شہرت پانے والے معروف اداکار، مصنف، ڈرامہ نگار کمال احمد رضوی کو مداحوں سے بچھڑے آج دو برس بیت گئے۔

فن کی خدمت کے اعتراف میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ پاکستان ٹی وی ڈرامے میں مزاح کے ساتھ طنز کو شامل کرنے والے مصنف اور اداکار کمال احمد رضوی نے 1960 اور 70 کی دہائی میں "الف نون"  سے شہرت پائی۔ کمال نے معاشرے کی برائیوں کو منظر عام پر لانے کے لئے ڈرامے کا سہارا لیا۔ "الف نون" کے بعد ان کا دوسرا کامیاب ڈرامہ "مسٹر شیطان" تھا۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کی لیکن کامیابی نہ ملنے پر واپس ٹی وی آ گئے۔

کمال یکم مئی 1930ء کو ہندوستان کے شہر بہار میں پیدا ہوئے۔ وہ 1951ء میں پاکستان آئے، کچھ عرصہ کراچی میں رہے اور پھر لاہور منتقل ہوگئے۔ وہ 17 دسمبر 2015 کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...