"مسلم امہ القدس کو نہ بچا سکی تو مکہ ومدینہ کا تحفظ بھی مشکل"

  وقت اشاعت: 17 2017

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر مسلم امہ القدس کو نہ بچا سکی تو مکہ ومدینہ کا تحفظ و دفاع بھی مشکل ہوجائے گا۔ اگر سلامتی کونسل میں کامیابی نہ ملی تو معاملہ جنرل اسمبلی لیکر جائینگے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ وہ اقوام متحدہ کے ذریعے امریکا کو متنازع فیصلے کی منسوخی پر مجبور کریں گے اور اگر سلامتی کونسل میں کامیابی نہ ملی تو جنرل اسمبلی کا سہارا لیا جائے گا۔ بیت المقدس کا فلسطینیوں اور عالم اسلام کے ہاتھ سے نکل جانا انتہائی خطرناک ہے ۔ اگر مسلم امہ القدس کو نہ بچا سکی تو مکہ ومدینہ کا تحفظ و دفاع بھی مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرکے مشرق وسطیٰ میں تباہ پھیلانے والا بم گرا دیا ہے ۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ القدس کا دفاع پوری مسلم امہ کا دفاع ہے ۔

دریں اثنا مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح آل طالب نے کہاہے کہ امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کاٹرمپ کا فیصلہ بارود کے ڈھیرکو آگ لگانے کے مترادف ہے ۔ بیت المقدس پر ناجائز قبضہ راسخ کرنے کیلئے جو اقدام حال ہی میں کیا گیا ہے اس سے مزید نفرت اور تشدد ہی جنم لے گا اس سے بلا وجہ جانی،مالی نقصان ہو گا۔ امن کے لئے کی جانے والی محنت رائیگاں جائے گی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...