یمن: سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری، 35 افراد ہلاک

  وقت اشاعت: 14 2017

صنعا: سعودی اتحادی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر قبضہ ایک قید خانے کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 35 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے مشرقی صنعاءمیں حوثیوں کے زیر قبضہ ایک قید خانے کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں نے جیل پر اس وقت بمباری کی جب وہاں 180 کے قریب قیدی موجود تھے۔ حکام کے مطابق جنگی طیاروں کے پہلے حملے میں جیل کا ایک حصہ تباہ ہوا جبکہ قیدیوں کے فرار ہونے کے دوران مزید بمباری کی گئی۔

حوثیوں کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی بمباری میں 35 قیدی ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حملے میں درجنوں کاریں اور عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ عرب اتحاد نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے باغیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد حوثیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...