ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی طے

  وقت اشاعت: 07 2017

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی۔ شادی کی تقاریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے جبکہ شادی کی متوقع تاریخ 9، 10، 11 اور 12 دسمبر رکھی گئی ہے۔ شادی کی تقاریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی اور کل تک ویرات کوہلی اٹلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

ویرات کوہلی کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے، انوشکا نے بھی شوبز مصروفیات سے چھٹیاں لے لی ہیں جبکہ کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے بھی7 دسمبر کو انڈر 23 دہلی ٹیم کے میچ کے لیے اپنی عدم دستیابی ظاہر کی ہے جس کی وجہ شادی میں شرکت بتایا گیا ہے۔

انوشکا کا عروسی لباس فیشن ڈیزائنر سباسچی مکھر جی تیار کریں گی، ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کے اہل خانہ اور دوستوں نے اٹلی میں رہائش کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے، شادی کی تقریب کو نجی رکھا جائے گا اور کسی کرکٹر کو مدعونہیں کیا جائے گا، جوڑے کے دوستوں کو ممبئی میں 21 دسمبر کو ریسیپشن دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھیں۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...