بھارتی ڈرون کی چینی حدود کی خلاف ورزی، گر کر تباہ

  وقت اشاعت: 07 2017

بھارت کا ایک ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے بھارت نے چین کی سرحدی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک انڈین ڈرون چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ’حالیہ دنوں‘ پیش آیا ہے تاہم انھوں نے اس کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا۔ زہنگ شوئلی نے کہا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے مبینہ ڈرون کی تصدیق کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اس معاملے پر ہماری شدید ناپسندیدگی اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے، اور وہ ثابت قدمی سے ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرے گا۔

اس حوالے سے انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب جون میں انڈیا نے کہا تھا کہ اس نے چین، انڈیا اور بھوٹان کی سرحد پر ڈوکلام کے مقام پر چین کو سڑک تعمیر کرنے کی کوشش کو روک دیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...