ایڈیلیڈ ٹیسٹ: آسٹریلیا کی انگلینڈ کو 120رنز سے شکست

  وقت اشاعت: 06 2017

ایڈیلیڈ: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث آسٹریلیا نے انگلینڈ کو120سے بآسانی شکست دے کر سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرا ٹیسٹ 14دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے354رنز کا ہدف دیا تھا لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم233رنز بناسکی۔جو روٹ 67رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز ہیزل ووڈ نے پہلے ہی اوور میں ووکس کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرادیا، اسکور میں صرف ایک رن کے اضافے پرکپتان جو روٹ بھی 67رنز کی اننگز کھیل کرپویلین لوٹ گئے۔

ابتدا ہی میں دو وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی،نئے آنے والے بیٹسمین معین علی بھی آسٹریلوی بولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکے اورصرف دو رنز بناکر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اوورٹن صرف 7اور براڈ 8رنز بناسکے،برسٹو نے 36رنز کی اننگز کھیلی، اس طرح انگلینڈکی پوری ٹیم 233رنز بناسکی۔ مچل اسٹارک نے 5، ہیزل ووڈ اور لیون نے دو، دو جبکہ کومنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریزمیں آسٹریلیا کو دو،صفر کی برتری حاصل ہے، برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تیسرا ٹیسٹ 14دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

Growing dangers of Islamist radicalism on Pakistani politics

Mr Arshad Butt is an insightful observer of the political events in Pakistan. Even though the hallmark of Pakistani political developments and shabby deals defy any commo

Read more

loading...