ڈائنا سور کے عہد کی 'زندہ مچھلی' دریافت

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

الگویرا: سائنسدانوں نے آٹھ کروڑ سال پرانے ڈائنا سورز کے عہد کی مچھلی کو زندہ دریافت کرلیا ہے۔ اس مچھلی کو 'لیونگ فوسل' کا نام دیا گیا ہے۔

جی ہاں واقعی پرتگال میں سائنسدانوں نے آٹھ کروڑ سال پرانے عہد کی شارک کی نسل کی مچھلی کو دریافت کیا ہے جس نے دنیا بھر میں ماہرین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔ ایسا نہیں کہ یہ مچھلی آٹھ کروڑ سال سے زندہ تھی، بلکہ اس کی نسل اتنے طویل عرصے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

سائنسدانوں کے مطابق شارک کی یہ قسم اس وقت سے زمین پر موجود ہے جب ڈائنا سورز یہاں موجود تھے۔ اس مچھلی کو 'لیونگ فوسل' کا نام دیا گیا ہے جسے پرتگال میں الگویرا ساحلی علاقے سے دریافت کیا گیا ہے۔

یہ مچھلی دیکھنے میں سانپ کی طرح ہے، جس کی لمبائی ڈیڑھ میٹر ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سمندر میں 390 سے 4200 فٹ گہرائی میں رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مچھلی کو پہلے کبھی دریافت کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔

پرتگال کے نیشنل میٹرولوجیکل، سیسمک، سی اینڈ آٹموسفیئر آرگنائزیشن (آئی پی ایم اے) سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے اس مچھلی کو دریافت کیا۔ اس مچھلی کو اس کے انوکھے گلپھڑوں کے 12 جوڑوں کی وجہ سے Chlamydoselachus anguineus کا نام دیا گیا ہے جبکہ اس کے منہ میں تین سو دانت پچیس قطاروں میں موجود ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ بحر اوقیانوس اور بحرالکال میں پائی جاتی ہے اور اسے پکڑنا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...