اٹلی 60 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ 2018سے باہر

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

روم: چار مرتبہ ورلڈ فٹ بال چیمپئن اٹلی کی ٹیم 60 سال بعد پہلی مرتبہ روس میں منعقدہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018 سے باہر ہوگئی۔

چار مرتبہ ورلڈ فٹ بال چیمپئن رہنے والی اٹلی کی ٹیم یورپ سے پہلے راونڈ میں ڈائرکٹ کوالیفائی نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد اسے سوئیڈن سے دو پلے آف کھیلنے پڑے۔پہلے میچ میں سوئیڈن کی نسبتاً کمزور ٹیم نے اٹلی کو اسی کی سرزمین پر ایک گول سے ہرا دیا، جس کے بعد اٹلی کی ٹیم کو امید تھی کہ شاید روم میں وہ سوئیڈن کو ایک سے زائد گول سے ہرا کر فائنل راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔لیکن سوئیڈن کی فٹ بال ٹیم، جو صرف ایک مرتبہ 1958 میں اپنی سرزمین پر کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کرسکی تھی، لیکن برازیل سے دو گول کے مقابلے میں پانچ گول سے ہار گئی تھی، نے چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم اٹلی کو فائنلز کی دوڑ سے باہر کردیا۔

واضح رہے کہ اٹلی کی ٹیم 1934، 1938، 1982 اور 2006 میں ورلڈ چیمپئن رہ چکی ہے۔دوسری جانب اس میچ کے ساتھ ہی اٹلی کے گول کیپر گگی بفون کا انٹرنیشنل کیریئر بھی اختتام پذیر ہوا، جنہوں نے ٹیم کی ناکامی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...