پی سی ایل3: میزبان شہروں میں ابوظہبی بھی شامل

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے میچز دبئی اور شارجہ کے ساتھ ابوظبی میں بھی ہوں گے، جب کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

دوسری جانب فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ البتہ اس بات پر سوالیہ نشان برقرار ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسٹیڈیم تیار ہو کر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر پائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو میچ کا انعقاد گذشتہ برس کی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...