ایران، عراق زلزلہ: ہلاکتیں 450 سے زائد ہو گئیں

  وقت اشاعت: 6 دن پہلے 

تہران: ایران اور عراق میں آئے زلزلے سے ہلاکتیں 450 سے زائد ہو گئیں، عراق میں 15 افراد جان سے گئے، دونوں ملکوں میں 7 ہزار سے زائد زخمی اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ایران اور عراق میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 450 سے بڑھ گئی جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، ایران کے سرحدی علاقے میں ریسکیو کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلےسے سب سے زیادہ تباہی سرحدی علاقوں میں ہوئی، جہاں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔ امدادی کارکن سارا دن ملبے میں دبے افراد کو تلاش کرتے رہے، علاقے میں فیلڈ اسپتال قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ زیادہ زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تہران منتقل کیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

Praise and prayers for the great people of Turkey

One year ago, this day, the people of Turkey set an example by defending their elected government and President Recep Tayyip Erdogan against military rebels.

Read more

loading...