پولیو سے متاثرہ پاکستانی باڈی بلڈر کا نیچرل مسٹراولمپیا میں سلورمیڈل

  وقت اشاعت: 13 2017

لاس ویگاس: پولیو سے متاثرہ باڈی بلڈر نوید بٹ نے پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ نوید بٹ نے نیچرل مسٹر اولمپیا میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔ نوید بٹ نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے نام کردیا۔

امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والے نیچرل مسٹر اولمپیا میں نوید بٹ نے اس مرتبہ سلور میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل نوید بٹ تین مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

نوید بٹ کا کہنا تھا کہ وہ نامساعد حالات میں ٹریننگ کر کے امریکہ گئے۔ انہوں نے سفری اخراجات کے لیے ادھار رقم لی تھی۔ نوید بٹ نے فزیکلی چیلجنڈ کلاس میں سلور میڈل جیتا ہے۔

نوید بٹ  کا کہنا ہے کہ چوتھی مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی لیکن وہ سلور میڈل جیتنے پر بھی بہت خوش ہیں۔ نوید بٹ نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے نام کردیا۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...