بھارت میں فلم ’’پدماوتی‘‘ کیخلاف خواتین کی تنظیم کا احتجاج

  وقت اشاعت: 13 2017

ممبئی: بھارتی فلم ’پدماوتی‘ تاریخی کرداروں کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل تنقید کا نشانہ بنی ہے اور اب اس کے خلاف خواتین کی تنظیم کے مظاہرے بھی شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ورانسی میں خود کو راجپوت کہنے والی خواتین کی تنظیم ’’ شتریا ویرنگانا مہاسبھا‘‘ سے وابستہ درجنوں خواتین نے فلم’’پدماوتی‘‘ کے فلم ساز،ہدایت کار اور اداکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلے نذر آتش کئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے زیادہ منافع کی خاطر فلم میں تاریخ کو مسخ  کرنے کی کوشش کی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی بھی دی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو تمام سینماؤں کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے۔

بولی وڈ کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ کو نمائش کی اجازت کے لیے ابھی تک سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رنوویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ کا تبصرہ

Donald Trump's policy towards Pakistan

Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla

Read more

loading...