مستعفیٰ لبنانی وزیراعظم سعد حریری کا جلد ملک واپسی کا اعلان
ریاض: لبنان کے مستعفیٰ وزیراعظم سعد الحریری نے ریاض میں نظربندی کی تردید کردی اور جلد اپنے ملک واپسی کا اعلان کیا۔ حریری نےاستعفیٰ واپس لینے کا عندیہ بھی دیا۔
ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران استعفیٰ دینے کے کئی روز بعد سعودی دارالحکومت میں ہی لبنانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سعد الحریری نے کہا کہ بالکل آزاد ہوں، جہاں جانا چاہوں جاسکتا ہوں، جلد لبنان بھی جاؤں گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ استعفیٰ دینے کی ضروری آئینی کارروائی بڑھائی جانی چاہیے اور وہ لبنان پہنچ کر اس حوالے سے کارروائی مکمل کریں گے۔
ایک سوال پر سعد الحریری نےاستعفیٰ واپس لینے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ اگر میں استعفیٰ واپس لے لوں تو حزب اللہ خطے کے تنازعات میں لبنان کی عدم مداخلت کی پالیسی کا احترام کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے بہترین تعلقات ہیں وہ میرے بھائی کی طرح ہیں۔
ادھر لبنان کے صدر نے سعد حریری کی وطن واپسی تک استعفا قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Donald Trump's policy towards Pakistan
Donald Trump's; the president of US war of tweets was a fierce attack on Pakistan, accusing the country of "lies and deceit" and making "fools" of US leaders. Trump decla
Read more

ہاں نہیں